رہبر انقلاب اسلامی مکمل صحت و سلامتی کے ساتھ ہسپتال سے گھر روانہ

 رہبر انقلاب اسلامی نے اسپتال سے نکلتے وقت ایک انٹرویو میں ایرانی قوم ، اعلی شخصیات اور حکام  کے اظہار محبت نیز اسپتال میں معالجہ ٹیم کے ڈاکٹروں کی زحمات پر شکریہ ادا کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس انٹرویو میں علاقہ کے اہم مسائل اور امریکہ کی مداخلت کے بارے میں اہم نکات پیش کئے۔

رہبر معظم نے گزشتہ ایک سالہ حکومتی کارکردگی کو سراہا

 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) صدر جمہوریہ اورکابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں معاشرے میں نفسیاتی اور روحی آرام و سکون کے قیام ، مہنگائی پر کنٹرول، غیر ملکی کرنسی کی قیمت میں ثبات اور حفظان صحت کے منصوبے کے نفاذ کو گذشتہ ایک سال میں حکومت کے اچھےاور گرانقدر اقدامات میں قراردیا