پاکستان کے خلاف صہیونی گماشتے سرگرم /تحریر: صابر ابو مریم
پاکستان کے خلاف صہیونی گماشتے سرگرم /تحریر: صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر ، شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی
امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے جب سے انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے غیر منصفانہ حل تجویز کرتے ہوئے صدی کی ڈیل نامی معاہدہ متعارف کروایا اور اس کے نتیجہ میں یکطرفہ اعلانات جن میں القدس کو اسرائیل کی جعلی ریاست کا دارلحکومت تسلیم کرنا، پھر اس کام کے لئے دنیا کے دیگر ممالک کو دباؤ میں لا کر ان سے اس بات کو تسلیم کروانا، اسی طرح امریکی سفارت خانہ کو القدس شہر میں منتقل کرنے کے ساتھ دوسرے ممالک کے سفارتخانوں کو بھی القدس شہر منتقل کرنے پر راضی کرنے جیسے معاملات سرفہرست ہیں۔
