پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نصیحتیں

پیش نظر اقوال مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی گہربار احادیث اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے ارشادات کا وہ انتخاب ہے جو قائد انقلاب اسلامی نے احادیث کی معتبر کتب سے فقہ کے دروس میں "حسن آغاز” کے عنوان سے مختصر شرح و توضیح کے ساتھ پیش کیا ہے۔

پیغمبراسلامؐ سے متعلق سوالات اور انکے جوابات

سوال

کیا یہ حدیث متن و سند کے لحاظ سے صحیح ہے کہ پیغمبر اکرم (ص) ابو طالب کی پستان سے دودھ پیتے تھے؟ امام صادق (ع) سے نقل کیا گیا ہے کہ:” جب پیغمبر(ص)پیدا ہوئے، کئی دن تک دودھ نہیں ملا تاکہ آپ (ص) پیتے۔ ابو طالب نے آپ (ص) کے دہان مبارک کو اپنی پستان پر رکھا اور خداوند متعال نے ان میں دودھ جاری کیا اور آنحضرت (ص) نے کئی دن تک وہ دودھ پی لیا یہاں تک کہ حلیمہ سعدیہ کو دودھ پلانے کے لئے پیدا کیا گیا اور پیغمبر اکرم (ص) کو ان کے حوالہ کیا گیا”۔ ( اصول کافی: کتاب حجت من باب مولود النبی)

بعثت کا فلسفہ، امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کی نگاہ میں

تاریخی اور کلامی لحاظ سے رسول اللہ ۖ کی بعثت ،نبوت کی اہم ترین بحث ہے ۔ تاریخ انسانیت کایہ عظیم واقعہ دنیا میں ایک بڑے انقلاب کاباعث بناہے اور اس نے پوری تاریخ انسانیت پر اثرات چھوڑے ہیں اور یہ واقعہ نہ فقط اپنے زمانے کے لحاظ سے اہم تھا بلکہ آئندہ زمانے کے لئے بھی اس کی اہمیت اپنے زمانے سے زیادہ اہم ہے ۔ چونکہ رسول اللہ ۖ کی بعثت ایک نبی خاتم ۖ کی بعثت تھی نہ ایک محدود زمانے اور محدودپیغام کے حامل نبی کی بعثت تھی ۔بعثت پیغمبر ۖ ایک ایسا موضوع ہے کہ جس کو جہاں تاریخی حیثیت سے دیکھا گیا ہے وہاں کلامی اور عرفانی نقطئہ نظر سے بھی اس پر بحث کی گئی ہے ۔