حضرت سلیمان اور عاشق چڑیا ڈاکٹر محمد لطیف مطہری کچوروی*

  اسلامی تعلیمات میں خداوند متعال سے محبت کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ انسان کو کمال کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے انسان کا دل خدا کی محبت سے معمور ہونا چاہیے۔جب دل میں خدا کی محبت پیدا ہوتی ہے تو بندہ محبوب کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کی […]

حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا

  •  نام
    حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا
    القاب
    مبارکہ .طاہرہ . سیدہ نساء قریش .ام الیتمامی . کبری . غرا . صدیقہ . زکیہ . راضیہ . مرضیہ . ملیکہ العرب

کنیت
ام ہند ۔ ام المومنین ۔ ام الزہراء سلام علیہا

والد گرامی
خویلد بن اسد

مادر گرامی
فاطمہ بنت زائدہ

اہداف بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم / تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے ایام میں یہ عالم بالعموم اور ملک عرب بالخصوص ہر لحاظ سے ایک ظلمت کدہ تھا۔ہر طرف کفر وظلمت کی آندھیاں نوع انسان پر گھٹا ٹوپ اندیھرا بن کر امڈ رہی تھی۔انسانی حقوق یا فرائض کا کوئی ضابطہ یا آئین موجود نہ تھا ۔اغواء قتل وغارت اور اپنی لڑکیوں کو زندہ در گور کرنامعمول زندگی تھا۔ذراسی بات پر تلواریں نکل آتیں اورخون کی ندیاں بہا دی جاتیں۔انسانیت ہر لحاظ سے تباہی و بربادی کے کنارے پر کھڑی تھی۔ان حالات میں رحمت حق جوش میں آئی اور حضور اکرم مبعوث بہ رسالت ہوئے۔دنیاچشم زدن میں گہوارہ امن و امان بن گئی ۔راہزن رہنماء بن گئے ۔جاہل شتربان اور صحرا نشین جہان بان و جہان آرابن گئےاور سرکش لوگ معلم دین و اخلاق بن گئے۔
تاریخ انسانیت کا یہ عظیم واقعہ دنیا میں ایک بڑے انقلاب کاباعث بنا اور اس نے پوری تاریخ انسانیت پر اثرات چھوڑدیے۔دنیا میں انبیاء مبعوث ہوئے ہیں، انبیائے اولوالعزم مبعوث ہوئے ہیں اور بہت سے بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے بڑکر کوئی واقعہ نہیں ہے اور اس سے بڑے واقعہ کے رونما ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس عالم میں خداوند متعال کی ذات کے بعدرسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عظیم ہستی کوئی نہیں ہے اورآپ کی بعثت سے بڑا واقعہ بھی کوئی نہیں ہے۔ایک ایسی بعثت کہ جو رسول خاتم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت ہے اور عالم امکان کی عظیم ترین شخصیت اور عظیم ترین الہٰی قوانین کی بعثت ہے ۔