پہاڑوں کے دامن میں مسکراتی پاکستان کی دلکش جنت نظیر وادی کچورا

پہاڑوں کے دامن میں مسکراتی پاکستان کی دلکش جنت نظیر وادی کچورا
تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی
پہاڑی سلسلے چاروں طرف اور بیج میں ہم ہیں
مثال گوہر نایاب ہم پتھر میں رہتے ہیں
کے ٹو کے دامن میں واقع شہر سکردو سے ۳۵ کلو میٹر شمال میں دریائے سندھ کے بائیں کنارے پر۱۵۸۴ مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا وادی کچورا سطح سمندر سے ۸۵۰ سے ۱۱۰۰ فٹ بلندی پر واقع ہے۔کچورا کو یونین ہیڈ کواٹر ہونے کا شرف حاصل ہے۔کچورا جس کی آبادی تقریبا ۸۰۰۰ نفوس ۶۵۰ گھرانے ۵ موضوعات اور ۲۱ محلوں پر مشتمل ہیں ۔اپر کچورا کے محلوں کے نام کچھ اس طرح سے ہیں:۱۔غلچو۲۔حسنین نگر پڑنگ ۳۔ اعجاز آباد پوندس ۴۔شاہین آباد ۵۔علی آباد ژھوکھا نمبر ۲، ۶۔احمد آباد۷۔غازی آباد۸۔ملونگ۹۔ہنگوپیا۱۰۔ژھوق ڈونگبر ۱۱۔ ژھوق فرول۱۲۔ستقچن۱۳۔بلچو۱۴۔گونماشغرتھنگ ۱۵۔گمباشغرتھنگ۔اسی طرح لوئر کچورا کے محلوں کے نام یہ ہیں: ۱۔ مرداچو۲۔ کنڈور۳۔گلشن آباد۴۔قاسم آباد۵۔ژھوکھا ۔۶گربونگ۔
