کربلاکاسرمدی پیغام اورہماری ذمہ داریاں
مقدمہ
ارشادخداوندی ہورہاہے۔”کنتم خیرامۃاخرجت للناس تامرون باالمعرون وتنھون عن المنکروتومنون بااللہ ” (1) تم بہترین امت ہوجسے لوگوں کیلئے منظرعام پرلایاگیاہے تم لوگوں کونیکیوں کاحکم دیتے ہواوربرائیوں سے روکتےہواوراللہ پرایمان رکھتے ہو۔
خالق کائنات نے امت اسلامیہ کوبہترین امت بناکرپیداکیاہے۔لیکن امت کی بہتری کیلئےتین علامتیں اس آیہ کریمہ میں ذکرفرمایاہے:
۱۔ لوگوں کے فائدے کیلئے کام کرے۔
۲۔ نیکیوں کاحکم دے اوربرائیوں سے منع کریں۔
3۔ان سب کے پیچھے ایمان بااللہ کاجذبہ ہو۔
