گلگت بلتستان میں مفاد پرست ٹولے کے برے عزائم! /تحریر: محمد حسن جمالی 

علم اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی بدولت آج پوری دنیا میں قومیں بیدار ہوچکی ہیں ،اس دور میں مذہبی، سیاسی اور سماجی پریپیگنڈوں اور سازشوں کو چھپانا ممکن نہیں ـ مگر ہمارے حکمرانوں کو یہ حقیقت کون سمجھائیں؟ وہ تو بدستور اپنی قوم کو سازشوں کی جال میں پھنسانے پر زور لگارہے ہیں ـ

ستر سال پر محیط عرصہ پاکستان کے حکمران اس کے باسیوں کو بے وقوف بناکر ان پر حکمرانی کرتے رہے ،انہوں نے حق حکمرانی کو دو خاندانوں کی میراث قراردے رکھا ، وہ باری باری حکومت کرتے رہے، اس خاندانی گندی سیاست کے دلدل سے نکلے ہوئے حکمرانوں نے پاکستانی قوم کو ترقی کی راہ سے ہٹا کر پستی اور محرومی کا شکار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ـ