فیصلہ کن اور بڑے احتجاج کیلئے گلگت شہر کے اتحاد چوک پر بڑا پنڈال سج گیا
گلگت(خصوصی رپورٹر)فیصلہ کن اور بڑے احتجاج کیلئے گلگت شہر کے اتحاد چوک پر بڑا پنڈال سج گیا
ٹیکس نفاذ کے خلاف گلگت بلتستان میں پہیہ جام ہڑتال

ہزاروں افراد کا یادگار چوک پر دھرنا،نظام زندگی مفلوج
ٹیکس نفاذ کے خلاف گلگت بلتستان میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال، ہزاروں افراد کا یادگار چوک پر دھرنا، تمام اضلاع میں نظام زندگی مفلوج مطالبات جلد منظور نہ ہونے پر گلگت تک لانگ مارچ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ کو لگام نہیں دیا تو گلگت بلتستان کا بھی سودا کردیں گے،امجد حسین ایڈووکیٹ
پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو کرپشن کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے کوئی بھی سکیم کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ جب کاغذوں میں بننا شروع ہوجاتا ہے تو وزیراعلیٰ کے حواری فیلڈ میں کام شروع کرتے ہیں یہ پیپرا کا قانون یہ نیب کا ادارہ،یہ اینٹی کرپشن کا ادارہ یہ سارے ہمیں ڈرامہ لگتے ہیں اس وزیراعلیٰ کو اسقدر چھوٹ دی گئی اوربے لگام چھوڑاگیا تو یہ گلگت بلتستان کا بھی سودا کریں گے۔
