بلتستان کے عوام ہرگز تنگ نظر نہیں,وزیر اعظم کو شہر لایا جاتا تو شاندار استقبال کرتے/شیخ محمد حسن جعفری

لیگی قائدین نے کم ظرفی کا مظارہ کیا، وزیر اعظم کو شہر لایا جاتا تو شاندار استقبال کرتے/شیخ محمد حسن جعفری

بلتستان کے عوام ہرگز تنگ نظر نہیں اب تک جتنے بھی وزرائے اعظم آئے یہاں کے لوگوں نے پر تپاک استقبال کیا۔

جب تک خطے کی آئینی حیثیت کا تعین نہیں ہوتے کسی بھی قسم کے ٹیکسزز کا نفاذ کسی طور پر ہمیں قبول نہیں ہے/علامہ شیخ حسن جعفری

روحانیت نیوز مرکزی (پ-ر) خطیب امامیہ جامع مسجد سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعے کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ، جب تک خطے کی آئینی حیثیت کا تعین نہیں ہوتے کسی بھی قسم کے ٹیکسزز کا نفاذ کسی طور پر ہمیں قبول نہیں ہے۔

گلگت بلتستان میں امن و امان کی خوشگوار واپسی/فہیم اختر

گلگت بلتستان میں امن و امان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ سی پیک جیسے اہم علاقائی منصوبے کےلیے بھی بے حد ضروری ہے۔

گلگت بلتستان، پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع ایک خوبصورت علاقہ ہے جس کی حدود بیک وقت چین، بھارت، مقبوضہ کشمیر اور افغانستان سے ملتی ہیں۔ قدرتی حسن سے مالامال اس علاقے میں دنیا کے تین عظیم پہاڑی سلسلے یعنی قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش واقع ہیں جبکہ کے ٹو، راکاپوشی اور نانگا پربت (کلر ماؤنٹین) جیسے مشہور اور بلند پہاڑوں کی موجودگی اس علاقے کی جغرافیائی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔

گلگت بلتستان میں موجود تقریباً تمام آبادی مسلمان ہے جبکہ مکاتبِ فکر میں بریلوی اہلسنت، دیوبندی اہلسنت، اہلحدیث، اہل تشیع، امامیہ اسماعیلی، نور بخشی سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہاں اقلیتوں میں عیسائی اور سکھ بھی کچھ تعداد میں موجود ہیں۔