ہم وہ قوم ہیں/تحریر: ایس ایم شاہ

ہم وہ قوم ہیں کہ جن کی دنیا کے نقشے پر 56 ممالک میں حکومت قائم ہے۔ یہ ممالک اگر متحد ہوجائیں تو عالمی حالات اور طاقت کا توازن یکسر بدل سکتے ہیں اور نام نہاد سوپر طاقت ممالک ہمارا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ ہم وہ قوم ہیں کہ جسے اللہ تعالی نے ہر طرح کی معدنیات سے مالا مال کیا ہوا ہے۔ ہم وہ قوم ہیں کہ جس کی چودہ سو سالہ تہذیب و تمدن کی مثال تاریخ میں ڈھونڈے سے نہیں ملتی۔ ہم وہ قوم ہیں کہ جس کے نبی رحمت عالم ہیں اور کائنات کے تمام انبیاء و اولیاء سے اشرف و برتر ہیں۔ جس نے اپنی 23 سالہ مختصر اور پرمشقت تبلیغی دور میں اسلام کو پورے جزیرة العرب میں پھیلا دیے اور دنیا کے دیگر حصوں کو بھی پیام اسلام روشناس کرائے اور زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ تقریبا نصف دنیا دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی تھی لیکن بدقسمتی سے ہمارے خلاف بہت خطرناک سازش کی گئی۔