یوم مردہ باد امریکہ

یوم مردہ باد امریکہ —– کیوں؟
یہ 16 مئی ہی ہے جس کی وجہ سے ارضِ مقدس فلسطین میں گذشتہ 70 برس سے ظلم کا راج ہے
15 مئی 1948ء کو برطانیہ و فرانس کی سازش اور امریکہ کی مکمل پشت پناہی سے دنیا کے نقشے پر اسرائیل نامی ملک کو وجود بخشا گیا۔ انبیاء ؑ کی سرزمین فلسطین پر ناجائز قبضہ کرکے دنیا بھر کے یہودیوں کو زبردستی لاکر یہاں آباد کر دیا گیا اور 16 مئی کو امریکہ نے ہی سب سے پہلے اس ناجائز ریاست کو تسلیم کیا۔ نہ صرف اس ناجائز وجود کو تسلیم کیا گیا بلکہ اس کی ناجائز و غاصبانہ قبضہ کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا, گویا اسرائیل کے نام سے امریکہ نے دوسرا جنم لیا ہو۔ یہی وہ دن ہے جس کے بعد سے مسلسل مسلمانوں کے قلب میں گھوپنے گئے اس خنجر نے عالم اسلام کو تب سے زخمی کر رکھا ہے۔