تازہ ترین

لاہور سے مزید 8 دہشتگرد گرفتار، شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

سی آئی اے پولیس نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ پنجاب یونیورسٹی میں قومی ترانہ فیسٹیول میں وزیراعظم کی آمد پر فدائی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے سمیت مختلف شعبہ جات میں نمایاں مقام رکھنے والی انتالیس اہم شخصیات کو نشانہ بنانے والے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

شئیر
60 بازدید
مطالب کا کوڈ: 84

قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید، ایس ایس پی رانا عبدالجبار اور ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی اور چوہدری شفیق گجر نے بتایا کہ چند ہفتے قبل پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کارکن شفیق شاہ اور ا سکے ساتھی ٹریفک وارڈن محمد اعظم کو گرفتار کیا تھا۔ جن کی نشاندہی پر ایسے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو مذہبی شخصیات، ٹی وی اینکرز، صحافی، ڈاکٹرز، سینیئر ایڈووکیٹس، پولیس افسران سمیت انتالیس افراد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
کالعدم تحریک طالبان سے وابستہ دہشت گردوں نے پنجاب یونیورسٹی گراونڈ میں منعقدہ قومی ترانہ فیسٹیول میں وزیراعظم میاں نواز شریف کی آمد پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی بھی کی تھی، جو پروگرم منسوخ کرنے کے باعث ناکام ہوئی۔ ملزمان اہم سرکاری عمارتوں کی تباہی اور غیر ملکیوں کے اغوا اور قتل سمیت اہم شخصیات کے فیملی ممبرز کو تاوان کے کیلئے اغوا کرنے کا منصوبہ بھی رکھتے تھے۔ سی سی پی او چوہدری محمد شفیق کے مطابق ملزمان پیغام رسانی کیلئے ای میلز استعمال کرتے تھے اور اس مقصد کیلئے شہر میں واقع انٹرنیٹ کیفے بھی استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان سے دو خودکش جیکٹس، بیس کلو بارودی مواد، پانچ ہینڈ گرنیڈز، چھ کلاشنکوفیں، سات سو گولیوں سمیت دیگر اسلحہ برآ٘مد کیا ہے جو انہوں نے وزیرستان سے لاہور پہنچایا تھا۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کے دہشت گردوں کے اہم گروہ کی گرفتاری کے باوجود شہر میں تخریب کاری کے خدشات موجود ہیں اور اہم افراد کی سکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے گی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *