تازہ ترین

اقتصادی راہداری منصوبہ خطرے میں پڑ گیا

اقتصادی راہداری منصوبہ خطرے میں پڑ گیا اسلام آباد : گیم چینجر اقتصادی راہداری منصوبےکا اپنا گیم خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، سیکیورٹی اور مالی مشکلات نے سی پیک توانائی منصوبوں پر سوالیہ نشان لگا دیا، زمین کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ سماء کو حاصل دستاویز کے مطابق پورٹ قاسم اور […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 407

اقتصادی راہداری منصوبہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد : گیم چینجر اقتصادی راہداری منصوبےکا اپنا گیم خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، سیکیورٹی اور مالی مشکلات نے سی پیک توانائی منصوبوں پر سوالیہ نشان لگا دیا، زمین کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

سماء کو حاصل دستاویز کے مطابق پورٹ قاسم اور تھرکول منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں شنگھائی، سینو ہائیڈرو اور قطری کمپنی مرکاب کیپٹل نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا ہے۔

صرف یہ ہی نہیں آزاد کشمیر میں کوہالہ ہائیڈرو اورخیبر پختوانخوا میں سکی کیناری منصوبوں کے لیے زمین ہی نہیں مل رہی، پنڈ دادن خان میں تین سو میگاواٹ کے منصوبے کے اسپانسر چائنہ مشینری انجنئیرنگ کارپوریشن  نے ہاتھ اٹھا دیئے ہیں۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ساہیوال کول پراجیکٹ سمیت مختلف منصوبوں کیلئے مالی انتظامات میں دشواری کا سامنا ہے جس سے توانائی کے آٹھ ہزار میگاواٹ سے زیادہ کے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ (بشکریہ سما)

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *