تازہ ترین

ایرانی سرحد پر دھشتگردوں کی دراندازی ناکام

ابنا۔مہر نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض دہشت گرد گروہوں نے ایران کی سرحد میں دراندازی کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی بری فوج نے ان کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ان پر مہلک ضرب وارد کی ہے۔

شئیر
29 بازدید
مطالب کا کوڈ: 381

انھوں نے کہا کہ ایرانی بری فوج کے جوان سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو زیر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پژاک دہشت گردوں کے ایک گروہ نے ایرانی سرحد کے اندر دراندازی کی کوشش کی لیکن بری فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی اور ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ بری فوج کے جوان سرحد پر دہشت گردوں کی ہر کارروائی کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *