تازہ ترین

ایران پاکستان سربراہوں کے درمیان نیویارک میں ملاقات متوقع

پاکستانی وزیراعظم ‘محمد نواز شریف’ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ‘حسن روحانی’ سے ملاقات کریں گے.   اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق پاکستانی میڈیا نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم ‘محمد نواز شریف’ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 373

پاکستانی وزیراعظم ‘محمد نواز شریف’ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ‘حسن روحانی’ سے ملاقات کریں گے.

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق پاکستانی میڈیا نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم ‘محمد نواز شریف’ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ‘حسن روحانی’ سے ملاقات کریں گے.

اردو نیوز چینل اکسپرس اور ڈان کے مطابق، وزیراعظم پاکستان رواں مہینے میں اقوام متحدہ کے 70ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایران، افغانستان اور چین کے سربراہوں کے ساته اہم ملاقاتیں کریں گے.

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی وزیراعظم کا خطاب اہم ہوگا. وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیرکو اُجاگر کریں گے.

وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر مملکت کی پہلی ملاقات بهی 24 ستمبر 2013 کو اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تهی اور یہ دونوں ممالک میں نئی حکومتوں کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پہلی ملاقات تهی.

تفصیلات کے مطابق، نواز شریف آج امریکہ روانہ ہوگئے جہاں وہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حسن روحانی بهی اس وقت غیروابستہ تحریک (NAM) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے وینزویلا کے دورے پر ہیں. حسن روحانی وینزویلا کے بعد کیوبا کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں سے وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک روانہ ہوں گے.

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *