ایران کے خلاف دشمنوں کی مہم جوئی کے مقابلے میں ملی یکجہتی کی ضرورت: رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے وطن عزیز ایران کے خلاف دشمنوں کی مہم جوئی اور محاذ آرائی کے مقابلے میں ملی یکجہتی اور تعاون پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ انتشار سے ملک کو نقصان ہوگا اس لئے نظرات پر تضاد نہیں ہونا چاہئے. رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ […]
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے وطن عزیز ایران کے خلاف دشمنوں کی مہم جوئی اور محاذ آرائی کے مقابلے میں ملی یکجہتی اور تعاون پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ انتشار سے ملک کو نقصان ہوگا اس لئے نظرات پر تضاد نہیں ہونا چاہئے.
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے وطن عزیز ایران کے خلاف دشمنوں کی مہم جوئی اور محاذ آرائی کے مقابلے میں ملی یکجہتی اور تعاون پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ انتشار سے ملک کو نقصان ہوگا اس لئے نظرات پر تضاد نہیں ہونا چاہئے.
ان خیالات کا اظہار رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی ‘سید علی خامنہ ای’ نے پیر کے روز دینی طلباء کے ساته درس خارج فقہ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ ایک صاحب ان کے پاس آئے تهے اور انہوں نے ان کو تجویز دی تهی کہ وہ مستقبل میں ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت نہ کریں کیونکہ اس ملک میں تضاد پیدا ہوگا.
سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ میں نے ان صاحب کو اپنا مومن بهائی سمجهتے ہوئے یہ نصیحت کی تهی مگر یہ اس مسئلے سے غیرملکی میڈیا بالخصوص بی بی سی سے کیا لین دین ہے؟
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ غیرملکی میڈیا کی ایرانی معاملات میں مہم جوئی کا اصل مقصد یہ ہے کہ دشمن ان چیزوں کو ایران اور ایرانی قوم کے خلاف استعمال کرے لیکن ہمیں ان سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کهڑا ہونا ہوگا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج وطن عزیز کو تمام حلقوں بالخصوص باایمان افراد کے درمیان مضبوط وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے.
قائد انقلاب اسلامی نے مطالبہ کیا کہ بعض معاملات پر تضاد اور اختلافات سے گریز کرنا چاہئے.
انہوں نے مزید فرمایا کہ بعض عناصر وطن عزیز کے معاملات پر غیرضروری باتیں کرتے ہیں، ان باتوں سے کیا مراد، میں ان تمام عناصر سے زیادہ ان معاملات پر واقف ہوں اور ملکی حالات کو دیکهنے کے لئے پُرعزم ہوں اور جو حقیقتا ملک کی بهلائی اور اس کے مستقبل کے بارے میں اللہ کے حکم کے مطابق ہوں، کیونکہ ہم اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں.
قائد انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ با ایمان بهائیوں کے درمیان نظرات پر تضاد یا انتشار کی ہرگز گنجائیش نہیں ہے، آج آپ ایک بات کہیں گے پهر دوسرا بندہ دوسری بات کرے گا، تیسرا بندہ کوئی ایک اور کرے گا اور تینوں کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کے بعد فائدہ اٹهانے والے عناصر اپنا کام کریں گے، اسی لئے ان چیزوں سے ہوشیار رہنا ہوگا.
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید