تازہ ترین

ایکشن کمیٹی کے علماء سانحہ چلاس کے ملزمان کو سزا دلانے میں تعاون کریں،

 امام جمعہ والجماعت اسکردو حجۃ الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں املاک جلانے والوں کے معاوضوں کی حمایت کی، آج ہمارے بھائی سانحہ چلاس کے ملزمان کو سزا دلانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

شئیر
60 بازدید
مطالب کا کوڈ: 65

 

انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان جو اتحاد قائم ہوا ہے وہ قابل ستائش ہے اور ہم اس کو سراہتے ہیں، اس سے گلگت بلتستان کے ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔ ماضی میں علامہ سید ضیاءالدین کی شہادت کے بعد اسکردو میں جلاو گھیراؤ ہوا، ہم نے ہر پلیٹ فارم پر ہمارے بھائیوں کو ان نقصانات کے معاوضوں کی ادائیگی کی حمایت کی اور بھرپور مطالبہ کیا کہ جس کے نتیجے میں ان کے نقصانات سے کئی گنا بڑھ کر ان کو معاوضے ملے، اب اس جذبے کا اظہار دوسری جانب سے بھی ہونا چاہیئے، خصوصاً جو علماء ایکشن کمیٹی میں ہیں وہ آگے آئیں اور سانحہ چلاس کے ملزمان کو سزا دلانے میں بھرپور تعاون کریں کیونکہ اب تک جو ملزمان پکڑے گئے تھے وہ بھی رہا کر دیئے گئے ہیں جو کہ افسوس ناک ہے۔ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ جو عناصر پاک فوج اور حساس اداروں پر تنقید کر رہے ہیں ہم کھلے الفاظ میں ان عناصر کی مذمت کرتے ہیں۔ پاک فوج اور حساس ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں اور ان کے جوان ملک کے استحکام اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *