تازہ ترین

بلتستان میں خانہ شماری کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خانہ شماری سے متعلق تربیتی پروگرام اور دیگر امور کے بارے میں پہلے سے ہی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور خانہ شماری کو بہتر انداز میں انعقاد کرانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائینگے۔

شئیر
44 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1471

 

 

ڈپٹی کمشنر اسکردو سید موسٰی رضا کی صدارت میں اسکردو میں خانہ شماری کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی اسکردو گلفام ناصر، اسسٹنٹ کمشنر ندیم ناصر اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خانہ شماری کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں خانہ شماری کرنے والے ذمہ داروں نے خانہ شماری سے متعلق تمام اہم امور کے حوالے سے تفصیلات بیان کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ متوقع خانہ شماری کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں، تاہم خانہ شماری سے متعلق مزید کمی بیشیاں پروگرام کے اجراء کے بعد مکمل کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خانہ شماری سے متعلق تربیتی پروگرام اور دیگر امور کے بارے میں پہلے سے ہی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور خانہ شماری کو بہتر انداز میں انعقاد کرانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائینگے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *