بینالطلوعین کیا ہے اور اسکی کیافضیلت ہے؟/ ترجمہ : اشرف حسین صالحی
۱-«طلوع فجر صادق»
طلوع فجرصادق کی ابتدا سے نماز صبح کےآخروقت تک یعنی
«طلوع آفتاب» اسکے وقت کی انتہا ہے
ان دونوں طلوعین کے درمیان جو زمانہ ہے ۔ اس کو
«بین الطلوعین» کہتے ہیں ۔۔
قرآن کریم اس عبارت کےساتھ۔۔۔۔
«وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْس»[۱]
اسی وقت میں خدا کی تسبیح کی تاکید ھوئی ہے اور اسی طرح بہت ساری روایات بھی ہیں ۔بین طلوعین میں مخصوص اذکار اور دعائیں بھی وارد ھوئیں ہیں :

⓵ پیغمبر اکرم ﷺ نے فرما یا : [۲]کوئی بھی شخص طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک اپنےمصلّےپرنمازکی تعقیبات میں مشغول رہے تو خدا وند عالم جہنم کی آگ سے اس کو بچالے گا ۔۔
⓶ پھر رسول خدا ﷺ نے فرمایا : جو بھی انسان نماز صبح کے وقت ان آیات کی تلاوت کرے گا تو اس دن وہ بلاؤں سے محفوظ ھوگا :
«فَاللهُ خَیْرٌ حافِظاً وَ هُوَ ارْحَمُ الرَّاحِمینَ،[۳]
انَّ وَلِیِّى اللهُ الَّذى نَزَّلَ الْکِتابَ وَ هُوَ یَتَوَلَّى الصَّالِحینَ،[۴]
فَانْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِى اللهُ لا الهَ الَّا هُوَ، عَلَیْهِ تَوَکَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظیم[۵]»[۶]
ترجمہ : 《پس اللہ تعالی ھر حالت میں بہترین حفاظت کرنے والا اور بڑا رحمان ورحیم ہے ۔
ترجمہ : میرے ولی وسرپرست وہ خدا ہے جس نے اس کتاب کو نازل کیا اور تمام نیک بندوں کی سرپرستی کرنے والا ہے ،
ترجمہ : پس اگر انہوں نے حق سے منہ موڑ لیں ، تو
کہو : کہ اللہ ھمارے لیے کافی ہے،
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں میں نے اسی پر توکل کیا ہے وہی عرش عظیم کا مالک ہے》
⓷ ھر شخص کی صبح ھوجاے اور اللہ کی چار نعمتوں کو یاد نہ کرے تو مجھے خوف ہے کہ اس بندےسے وہ نعمتیں اٹھالے وہ چار نعمتیں اس طرح سے ہیں:
1 = «اَلْحَمْدُ للهِ الَّذى عَرَّفنى نَفْسَهُ، وَ لَمْ یَتْرُکْنى عَمْیانَ الْقَلْبِ،
2= اَلْحَمْدُ للهِ الَّذى جَعَلَنى مِنْ امَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ،
3= اَلْحَمْدُ للهِ الَّذى جَعَل رِزْقى فى یَدَیْهِ وَ لَمْ یَجْعَلْ رِزْقى فى ایْدی النَّاسِ،
4= اَلْحَمْدُ للهِ الَّذى سَتَر ذُنُوبى وَ عُیُوبى، وَ لَمْ یَفْضَحْنى بَیْنَ النَّاس»[۷]
《ساری تعریفیں اس خدا کےلئےہیں کہ جس نے خود کوپہچنوایا ہے اورمجھے اپنی حالت پر نہیں چھوڑا ہے ،
تمام تعریفیں اس ذات کےلئے کہ جس نےمجھےاھلبیت ع کے ماننے اور پیروی کرنے والوں میں سے قرار دیا۔۔۔ ،
اورساری حمداس پاک زات کےلئےکہ جس نے میرے رزق وروزی کا اختیار اپنے ھاتھ میں رکھا اور اس کا اختیار لوگوں کےہاتھوں میں نہیں دیا ۔۔۔۔
تمام تعریفیں اس اللہ کےلئےکہ جس نے میرےعیبوں کو چھپایا اورمجھے لوگوں کے درمیان شرمندہ ہونے سے بچایا۔۔۔ 》
⓸ امام علی ع نے فرمایاہے : « جو بھی شخص بین طلوعین ان سوروں کی 11دفعہ تلاوت کرئے تو وہ مالی نقصان سے بچے گا ۔۔ توحید،قدر و آیةالکرسى »[۸]
⓹ امیر المومنین علی علیهالسلام نے فرمایا : « خدا کا ذکر صبح کی نماز کے بعد طلوع افتاب تک سفر میں اور رزق روزی کی برکت کے لیے بہت مفید ہے»[۹]
⓺ امام باقر علیهالسلام نے فرمایا: صبح کی نیند منحوس کا سبب ہے۔
روزی کو دور کرتی ہے ۔
انسان کے چہرہ کی رنگت کو پیلا کرتی دیتی ہے .
خداوند عالم اپنی روزی کو بین طلوعین تقسیم کرتاہے
اس وقت اپنے آپ کونیندسےدوررکھو اور جان لو کہ جس وقت بنی اسرائیل پر من وسلوی اور مختلف قسم کےلذلذ کھانے آسمان سے نازل ھوئے یہی بین طلوعین کا وقت تھا»[۱۰]
⓻ امام باقر علیهالسلام نے فرمایا: « کوئی بھی انسان صبح کی نماز کے بعد 70 دفعہ استغفار کرے تو اللہ اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے ۔»[۱۱]
⓼ امام باقر علیهالسلام نے فرمایا : « کوئی شخص نماز صبح کے بعد 7 دفعہ سورہ قدر کی تلاوت کرے تو فرشتے 70 صف میں ان کے اوپر درود پڑھتے ہیں اور 70 دفعہ اس شخص کے لیے طلب رحمت کرتے ہیں ۔»[۱۲]
آخر میں تمام وہ دعائیں جو نماز صبح کی تعقیبات کے عنوان سےروایات میں آئیں ہیں وہ بین طلوعین کے اعمال میں سے آپ گن سکتے ہیں ۔.
◽▪◽▪◽▪◽▪◽
حوالہ جات :
[۱]سوره طه، آیه ۱۳۰ و سوره ق، آیه ۳۹
[۲]طبرسی، حسن بن فضل، مکارم الاخلاق، صفحه۳۰۵، قم، شریف رضی، چاپ چهارم، ۱۴۱۲قمری
[۳]سوره یوسف، آیه ۸۴
[۴]سوره اعراف، آیه ۱۹۶
[۵]سوره توبه، آیه ۱۲۹
[۶]بحارالانوار، جلد۸۳، صفحه۲۹۸، بیروت، دار إحیاء التراث العربی، چاپ دوم، ۱۴۰۳قمری
[۷]همان، صفحه ۲۸۲
[۸]شیخ صدوق، الخصال، جلد۲، صفحه۶۲۲، قم، دفتر انتشارات اسلامی، چاپ اول، ۱۳۶۲شمسی
[۹]طبرسی، حسن بن فضل، مکارم الاخلاق، صفحه ۳۰۵
[۱۰]طوسی، محمد بن حسن، تهذیب الاحکام، جلد۲، صفحه۱۳۹، تهران، دار الکتب الإسلامیة، چاپ چهارم، ۱۴۰۷قمری
[۱۱]شیخ صدوق، ثواب الاعمال و عقاب الأعمال، صفحه۱۶۵، قم، شریف رضی، چاپ دوم، ۱۴۰۶قمری
[۱۲]بحارالانوار، جلد۸۳، صفحه۱۶۱
دیدگاهتان را بنویسید