تازہ ترین

جامعہ روجانیت کی کابینہ, نظارتی کونسل اور مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس

 جامعہ روحانیت بلتستان کی نظارتی کونسل, مجلس عاملہ اور کابینہ کی مشترکہ شش ماہہ میٹنگ حسینیہ بلتستانیہ قم میں سپریم کونسل کے رکن حضرت آیت اللہ غلام عباس رئیسی کی سرپرستی میں منعقد ہوگئی

تینوں کونسلوں کے اراکین نے بھر پور شرکت کی اور شش ماہہ کارکردگی کی خوبیوں اور خامیوں کو بیان کرتے ہوئے کابینہ کے کاموں کے نیک الفاظ میں سراہا. اور ساتھ ہی ساتھ مختلف امور پر عدم توجہ کا نوٹس بھی لیا

شئیر
49 بازدید
مطالب کا کوڈ: 275

 

مجلس عاملہ کے سربراہ حجت الاسلام فدا علی حلیمی نے اپنی کونسل کی کارکردگی پیش کی اور نظارتی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام فدا عابدی صاحب نے فرمایا کہ مجلس عاملہ اور کابینہ احسن طریقے سے کام انجام دے رہیں ہیں اور ہم اپنی نظارتی فرایض انجام دے رہے ہیں.

صدر جامعہ روحانیت نے بھی ششماہہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے تمام اعضا اور اراکین کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ میری کابینہ کا ہر فرد تنقید کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن گزارش ہے کہ مربوط فرد کے پاس یا اس کونسل کے سربراہ سے اپنی شکایت کریں اور ہر عام و خاص کے پاس جاکر نقد کرنے کا فائدہ کچھ نہیں ہوگا.

حاضرین میں سے بقید قرعہ دس افراد نے بھی اپنی تجاویز پیش کی.

نظارتی کونسل سے حجج اسلام یوسف عابدی, شبیر صابری اور شبیر فصیحی اور مجلس عاملہ سے حجج اسلام غلام مہدی حکیمی, محمد حسین حیدری, حسین امینی, خادم حسین جاوید اور کابینہ سے علی احمد صادقی نے اظہار نظر کیا

اور مشاوران منطقہ ای میں جامعہ روحانیت بلتستان کا منتخب نمایندہ حجت الاسلام نیاز علی اسدی نے بھی اپنی مختصر کارکردگی رپورٹ پیش کی

 

 

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *