تازہ ترین

داعش کے سب سے بڑے حامی کوں؟

ڈیلی بيسٹ نامی امریکی نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ داعش نامی دہشت گرد گروپ کی تشکیل میں امریکہ کے اتحادی عرب ممالک کا ہاتھ ہے اور علاقے میں امریکہ کے اتحادی ملک، داعش پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

شئیر
26 بازدید
مطالب کا کوڈ: 357

ابنا: رپورٹ کے مطابق خلیج فارس میں امریکہ کے اتحادی ممالک کی مدد سے داعش نامی دہشت گرد گروپ کی تشکیل برسوں پہلے ہو چکی تھی۔ اسی طرح داعش کا سربراہ، جو شام کی حکومت کے خلاف بھی جنگ کر رہا ہے منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش نے گزشتہ ہفتے عراق کے موصل شہر کے مرکزی بینک سے 43 کروڑ ڈالر لوٹ لئے۔

 ڈیلی بيسٹ کے مطابق یہ بات سب کو معلوم ہے کہ داعش کو براہ راست کویت سے پیسہ ملتا ہے۔ اس ویب سائٹ کے مطابق کویت، قطر اور سعودی عرب کی نجی کمپنیاں، شام کے صدر بشار اسد کے مخالف گروپوں کی چھپ کر مالی مدد کرتی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق کویت کی حکومت اور وہاں کے بینکاری نظام نے شام کے مخالفین کو کروڑوں ڈالر دیے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بارے میں عجیب اور توجہ کے قابل موضوع، داعش نامی دہشت گرد تنظیم کے ارکان کے ہاتھوں میں امریکی ساخت کےہتھیار ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *