تازہ ترین

دفتر خارجہ نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا

  سارک کانفرنس میں عدم شرکت مودی کے غربت کے خلاف اعلان کی نفی ہے، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ سارک کانفرنس میں عدم شرکت مودی کے غربت کے خلاف اعلان کی نفی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 438

 

سارک کانفرنس میں عدم شرکت مودی کے غربت کے خلاف اعلان کی نفی ہے، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ سارک کانفرنس میں عدم شرکت مودی کے غربت کے خلاف اعلان کی نفی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کی جانب سے جاری بیان میں سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس کےانعقاد کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہوگا جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے نیپالی وزیراعظم کو کانفرنس سے متعلق آگاہ کردیا اور پاکستان نئی تاریخ پر سارک رکن ممالک کی شرکت کا متمنی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں عدم شرکت مودی کے غربت کے خلاف اعلان کی نفی ہے جب کہ بھارت اڑی واقعے کے بے بنیاد مفروضے پرکانفرنس سے الگ ہوا جس کا مقصد کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک تنظیم کو بڑی اہمیت دیتا ہے لیکن بھارت کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے سارک کا عمل رکا اور کانفرنس سے متعلق بھارتی رویہ افسوسناک ہے جب کہ کسی بھی ملک کی جانب سے دو طرفہ معاملات کو سارک فورم پر لانا چارٹر کی خلاف ورزی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے سارک سربراہ کانفرنس رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہونا تھی تاہم بھارت نے اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر سارک کانفرنس میں نہ صرف شرکت سے انکار کیا بلکہ دیگر ممالک کو بھی اپنے اس منفی پراپیگنڈے کا حصہ بنایا۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *