دہشت گردی کیخلاف جنگ بنیادی وجوہات کے حل تک نہیں جیتی جاسکتی، وزیراعظم
نیویارک : وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں عالمی طاقتوں کی محاذ آرائی سے ایشیاء میں خطرات بڑھ گئے، دنیا میں آج ماضی سے زیادہ غربت ہے، ناانصافی سے امن قائم نہیں ہوسکتا، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جنگ بنیادی وجوہات کو […]
نیویارک : وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں عالمی طاقتوں کی محاذ آرائی سے ایشیاء میں خطرات بڑھ گئے، دنیا میں آج ماضی سے زیادہ غربت ہے، ناانصافی سے امن قائم نہیں ہوسکتا، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جنگ بنیادی وجوہات کو حل کئے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اہم ترین خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دنیا میں آج ماضی کی نسبت زیادہ غربت ہے، بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلہ اختلاف میں تبدیل ہورہا ہے، عالمی طاقتوں کی محاذ آرائی سے ایشیاء میں خطرات بڑھ گئے، سرد جنگ کے خاتمے کے باوجود دنیا سے غربت کم نہ ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری افواج نے بہت قربانیاں دیں، اس جنگ میں ہمارے ہزاروں شہری شہید ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے بھی بڑی قربانیاں دیں، انسداد دہشت گردی کیلئے اقدامات کا مثبت نتیجہ آیا، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، یہ جنگ بنیادی وجوہات کو حل کئے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔
مزید جانیے : نہتے کشمیریوں پر بربریت،پاکستان نے عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
وزیراعظم بولے کہ ہمارے 3 سالہ دور حکومت میں معاشی صورتحال بہتر ہوئی، آج بھی پاکستان میں 35 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں، پاکستان امن مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہا ہے، عالمی مشن میں سب سے زیادہ فوجی پاکستان نے بھیجے، اقوام متحدہ بھی خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے، ناانصافی سے امن قائم نہیں ہوسکتا۔
میاں نواز شریف نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بھی کھلی تنقید کی اور کشمیریوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے، بھارت مذاکرات کیلئے پیشگی شرائط لگارہا ہے، مذاکرات صرف پاکستان نہیں، دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں، بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ (بشکریہ سماء)
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید