تازہ ترین

دینی سوالات اورجوابات

س:1۔ اصول دین کتنے ہیں ؟

ج:۔ اصول دین پانچ ہیں۔۔

س:2۔ امامت کامطلب بیان کریں ؟

ج:یعنی اﷲ نے آخری نبی کے بعد ہماری ہدایت اور دین کی حفاظت کیلیے بارہ امام مقرر کئے ہیں

شئیر
32 بازدید
مطالب کا کوڈ: 488

س:3۔عدل کا کیا معنی ہے ؟

ج:۔یعنی خدا کسی پر ظلم نہیں کرتا، کسی کا حق نہیں روکتا،کسی کو حق دیکر کسی کو محروم نہیں رکھتا

س:4۔نبوت کا معنی کیا ہے ؟

ج: یعنی خداکی طرفسے انسانوں کی ہدایت کے لیے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء آئے ہیں۔

س :5۔ پہلے اور آخری نبی کے نام بتادیں؟

ج:پہلا نبی حضرت آدم علیہ السلام اور آخری حضرت محمدصل اﷲعلیہ وآلہ وسلم ہیں ۔

س:6۔ اصول دین میں توحید کا مطلب کیاہے؟

ج:یعنی خداہرلحاظ سے ایک اور یکتاہے ، اس کی ذات وصفات میں اسکا کوئی شریک نہیں۔

س:7۔قیامت کا مطلب کیا ہے؟

ج:یعنی ایک دن سب مرجائینگے ،پھر خدا سب کو زندہ کرکے حساب لیگا پھر اچھے اعمال والے جنت میں اور برے اعمال والے جہنم میں جائینگے ۔

س:8۔فرشتے خداکی کونسی مخلوق ہیں؟

ج:سب فرشتے نورسے خلق ہوئے ہیں،اورمعصوم ہیں، ان سے گناہ سرزد نہیں ہوتا۔

س:9۔ جبریل کو خدانے کونسا کا م دیا ہے ؟

ج:انبیاء تک خدا کی وحی پہنچانے کا کام دیاہے۔

س:10۔ حضرت اسرفیل کونساکام کرتاہے؟

ج:آپ قیامت سے پہلے صورپھونگیں گے جس سے ہرچیز فنا ہوجائے گی۔

س:11۔قرآن مجید کیا شی ہے ؟

ج:آپ کے ہوتے ہوئے میں نام رکھنے میں کیسے پہل کرسکتاہوں۔

س:12۔قرآن کی ایک حرف کا ثواب کیاہے؟

ج:ایک حرف کی تیس نیکیاں ہیں، پرھنے کی دس، سننے کی دس اور دیکھنے کی دس،

س:13۔قرآن مجید کس پر ناز ل ہوا؟

ج: ہمارے نبی حضرت محمد صل اﷲعلیہ وآلہ وسلم پر ۔

س:14۔معصوم کون ہوتاہے ؟

ج:اﷲکی وہ مخلوق جو پیدائش سے لیکر مرنے تک کوئی گناہ نہیں کرتی وہ معصوم کہلاتاہے

س:15۔ چودہ معصومین میں سے پانچ کے نام لکھیں ؟

ج:حضرت محمدﷺ،حضرت فاطمہ سلام اﷲعلیہا،حضرت علی علیہ السلام حضرت امام حسن علیہ السلام ۔اور حضرت امام حسین علیہ السلام ۔

س:16 بڑون کے ادب کے سلسلے میںپانچ بنیادی چیزیں بیان کریں۔؟

ج:بڑوں کو سلام کرنا۔انکے آگے بلا ضرورت نہیں بولنا، انکا احترام کرنا بڑوں کی نصیحتوں پر عمل کرنا۔اور انکا ہاتھ بٹانا۔

س:17۔ اسلامی مہینے کتنے ہیں ؟

ج: اسلامی مہینے بارہ ہیں۔

س:18۔ چھٹے اسلامی مہینے کا نام کیاہے؟

ج:اسلامی چھٹے مہینے کا نام جمادی الآخر ہے ۔

س:19۔نویں اسلامی مہینے کا نام کیاہے؟

ج:نویں اسلامی مہینے کا نام رمضان المبارک ہے ۔

س:20۔ بارھویں اسلامی مہینے کا نام کیاہے؟

ج:بارھویں اسلامی مہینے کا نام ذی الحجہ ہے ۔

س:21۔پہلے اسلامی مہینے کا نام کیا ہے؟

ج:پہلے اسلامی مہینے کانام محرّم الحرام ہے ۔

س: 22۔کیا سارے نبی ایک جیسے ہیں؟

ج: نہیں ان میں کچھ کا درجہ کم ہے اور کچھ کا درجہ زیادہ ہوتاہے ۔

س:23۔ نبی کون ہوتاہے؟

ج: جو اللہ کی طرف سے بھیجا جاتاہے ۔اور بے گناہ زندگی گزارتاہے۔

س:24۔ کل کتنے نبی ہیں؟

ج: ایک لاکھ چوپیس ہزار سب کے سب نبی ہیں۔

س: 25۔کل کتنے رسول ہیں؟

ج:ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں میں سے ، رسول تین سو تیرہ ہیں۔

س: 26۔ اولوالعزم کون ہوتاہے؟

ج :اولو العزم وہ رسول جو اﷲ کی طرف سے کتاب اور شریعت لے کے آتے ہیں۔

س:27۔ کل کتنے اولوالعزم نبی ہیں؟

ج:ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں میں سے ، پانچ نبی اولوالعزم ہیں۔

س:28۔سب سے بڑے پیغمبر کون ہیں؟

ج سب سے بڑے پیغمبر ہمارے نبی حضرت محمدﷺ ہیں۔

س: 29۔صفات سلبیہ کیاہے؟

ج:وہ صفات جو خدامیں نہیں وہ صفات سلبیہ کہلاتے ہیں۔

س: 30۔صفات سلبیہ کی تعدادکیاہے؟

ج:مشہور صفات سلبیہ کی تعداد آٹھ ہیں۔

س: 31۔خدا محل حوادث نہیں کا کیا مطلب ہے؟

ج: یعنی خدا مین کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔

س:32۔ خدا مرکب نہیں کا کیا مطلب ہے؟

ج: یعنی خدا وند کسی چیز سے مل کر نہیں بنا۔

س: 33۔خدا مرئی نہیں کا معنی کیاہے؟

ج: خدا مرئی نہیں کا معنی یہ ہے وہ کبھی دکھائی نہیں دیتا۔

س: 34۔ صفات ثبوتیہ کیاہے ؟

ج: وہ صفات جو خدامیں پائی جاتی ہیں انہیں صفات ثبوتیہ کہتے ہیں۔

س: 35۔خدا میں پائی جانے والی صفات کتنی ہیں؟

ج: بہت زیادہ ہے کو ئی انہیں گن نہیں سکتا۔

س: 70 ۔ مشہور صفات ثبوتیہ کی تعدادکتنی ہیں؟

ج: مشہور صفات ثبوتیہ کی تعداد آٹھ ہیں۔

س: 36۔خدا :حی ہے ، کا مطلب کیاہے؟

ج : یعنی خدا ہمیشہ زندہ ہے کبھی نہیں مرسکتا۔

س: 37 ۔ خدا :مدرک : ہے کا مطلب کیاہے؟

ج: یعنی خدا بغیر آنکھ اور کان کے سب کچھ دیکھتا اور سنتاہے۔

س:38: خدا : صادق : ہے کا مطلب کیاہے؟

ج: یعنی خدا ہمیشہ سچاہے ،۔

س: 39۔ اﷲ یا خدا کون ہے ؟

ج: اﷲ یا خدا دنوں کائنات کے خالق ومالک کے نام ہیں۔

س:40۔ کائنات کو کس نے خلق کیاہے؟

ج: کائنات کو اﷲ نے خلق کیا ہے ۔

س: 41 ۔ہمیں کون رزق دیتاہے؟ ج: اﷲ ہمیں رزق دیتاہے۔

س: 42۔ دنیا میں سچا دین کون ساہے ؟ ج: دنیا میں سب سے اچھا دین اسلام ہے۔

س: 43 ۔ کیا دنیا میں اسلام کے علاوہ بھی دین ہے؟

ج: جی ہاں اور بھی دین ہیں مگر اسلام سچا اوراچھا دین ہے۔

س: 44 ۔اسلام کیوں سچا دین ہے؟ ج:اس لیے کہ اسے خدا نے بھیجاہے۔

س: 45 ۔ اسلام کو ہم تک کس نے پہنچایا؟

ج: ہمارے نبی حضرت محمدﷺ نے ۔

س: 46 ۔ ہمارے نبی کے بعدکس نے اسے بچایا؟

ج: ہمارے نبی کےبعد ہمارے بارہ اماموں نے اس دین کو بچایا۔

س: 47۔اﷲ ، رسول اور امام کے ماننے والوں کو کیا کہتے ہیں؟

ج: اﷲ ، رسول اور امام کے ماننے والوں کو مومن کہتے ہیں۔

س: 48 ۔پنجتن کون ہیں؟

ج: حضرت محمدﷺ، حضرت علی،حضرت فاطمہ،حضرت حسن اور حضرت حسین۔

س:49 ۔آیۂ تطہیر کیا ہے؟

ج: قرآن کی وہ آیت جس میں اہلبیت کی پاکیزگی کا اعلان کیا گیا ہے؟

س: 50۔کیا پنجتن وسیلے سے دعائیں قبول ہوتی ہیں؟

ج: جی ہان ، انکے وسیلے سے انبیاء کی دعائیں قبول ہوئیں اور ہماری بھی قبول ہونگی۔

س: 51۔ نماز کیا ہے؟ ج: نماز اﷲ کی ایک بہترین عبادت ہے جو مسلمانوں کی پہچان ہے ۔

س: 52۔ نماز پڑھنے کا فائدہ کیاہے؟

ج: نماز پڑھنے سے اﷲاور رسولؐ ہم سے خوش ہوتے ہیں اور گھر میں برکت ہوتی ہے۔

س: 53۔نماز کس پرواجب ہے ؟

ج: پندرہ سال بعد لڑکوں پر اور نو سال کےبعد لڑکیوں پر واجب ہے ۔

س: 54۔ روزانہ کتنی نمازیں واجب ہیں؟

ج: روزہ پانچ وقت کی نمازیں واجب ہیں۔ فجر، ظہر،عصر ، مغرب ،عشاء ۔

س: 55۔ نماز فجر کی کتنی رکعتیں ہوتی ہیں؟

ج: نماز فجر کی دو رکعتیں ہوتی ہیں۔

س: 56۔ نماز عشاء کی کتنی رکعتیں ہوتی ہیں؟

ج:نماز عشاء کی چار کعتیں ہوتی ہیں؟

س:57۔ روزہ کیا ہے؟

ج: صبح سے مغرب تک اﷲ کے حکم سے کھانا پینا اور برُے کاموں سے پرہیز کرناروزہ ہے ۔

س:58۔ روزہ کس مہینے میں واجب ہوتاہے ؟

ج: روزہ ،رمضان المبارک کے مہینے میں واجب ہوجاتاہے ۔

س: 59۔ روزہ رکھنے کا فائدہ کیاہے؟

ج: روزہ رکھنے سے اﷲ خوش ہوتاہے اور تندرستی ملتی ہے اور ہمت بڑھتی ہے۔

س: 60۔روزہ نہ رکھنے والوں کا کیا انجام ہوتاہے؟

ج: روزہ نہ رکھنے والا مرنے کے بعد جہنم میں جائینگے اور دنیا میں ہر دن کے بدلے ایک دومہینے روزہ رکھنا واجب ہوتاہے۔

س: 61۔عید الفطر کیا ہے؟

ج: ماہ رمضان نکلنے کے بعد پہلا دن عید الفطر کا دن ہوتاہے،

س: 62۔ عید کے دن ہمیں کیا کرنا چاہئیے؟

ج: اس دن نماز عید پڑھنا چاہئیے اور مومنین اور رشتہ داروں سے عید ملنا چاہئیے۔

س:63 ۔خمس کسے کہتے ہیں؟

ج : مال کے پانچویں حصے کو خمس کہتے ہیں۔

س:64 ۔خمس کس پر واجب ہے؟

ج: خمس ہر مسلمان پر واجب ہے؟

س: 65 ۔ خمس کن چیزوں پہ واجب ہے؟

ج: کاروبار کی بچت،معدَن،گنج،جواہرات جو دریاسے نکالے ،جنگی غنیمت وغیرہ پر واجب ہے

س: 66 ۔ خمس کے کتنے حصے ہوتے ہیں ؟اور کن کن کا حق ہے ؟

ج: ۔خمس کے دو حصے ہوتے ہیں ایک غریب سادات کا حق ہوتاہے اور دوسرا امام زمان علیہ السلام کا حق ہوتاہے۔

س: 67 ۔امام زمان کا حصہ اس وقت

ج: امام زمان کا حصہ اس وقت نائب امام

کسے دیا جانا چاہئٰے؟ یعنی مجتھد جامع الشرائط کو دیا جانا چاہئیے ۔

س:68 ۔ نائب امام خمس لیکر کیا کریگا؟

ج:نائب امام خمس لیکر اس سے دین ومذہب کے سارے امور کو انجام دینگے۔

س:96 ۔اگر کوئی خمس نہیں دیتا تو کیا ہوگا؟

ج:خمس نہ دینے والا امام کا غاصب کہلائے گا اور امام کا صحیح پیروکار نہیں بن سکتا۔

س:70 ۔جس خمس کے بارے میں کچھبھی معلوم نہ ہوتو وہ کیا کریگا ؟

ج: ضروری ہے کہ جب بھی اسے خمس کے بارے میں پتہ چلے وہ اپنے زمانے کے مجتھد

جامع الشرائط سے پوچھ کر گذشتہ خمس کو نکالے اورتوبہ کرے تاکہ خدا گذشتہ کوئاہیوں کو معاف کردے

س:71۔فصل کاٹنے پر غریبوں کو جو غلہ دیا جاتاہے وہ کیاہے؟

ج:فصل کاٹنے پر جو غلہ غریبوں کو دیا جاتا اسے زکاۃ کہتے ہیں۔

س:72۔کیا زکواۃ دینا واجب ہے ؟

ج:…جی ہاں جسے کھیتوں سے اچھی پیداوار ملے اسے زکواۃ دینا واجب ہے

س:73۔ زکواۃ کا کیا فائدہ ہے ؟

ج: غریبوں کی مدد ہوتی ہے ، اور دینے والے کے مال میں برکت آتی ہے

س:74۔ عید الفظر کے دن غریبوں کو جو پیسہ دیا جاتاہے وہ کیاہے ؟

ج:عیدالفطر کے دن غریبوں کو جو پیسہ دیا جاتاہے اسے زکواۃِ فطرہ کہا جاتاہے

س:75۔کیا زکواۃ فطرہ واجب ہے ؟

ج: جس کے پاس اپنے اور اہل وعیال کا سال بھر کا خرچہ وہ اس پر زکوٰۃ واجب ہے

س:76۔زکوٰۃ کن چیزوں پر واجب ہوتی ہے ؟

ج:زکوٰۃ ، سونا ، چاندی کے سکے ،گیہوں ،کھجور ، انگور ،اونٹ،گائے ،بکری وغیرہ پر واجب ہے

س:77۔ کتنے غلے کی پیداوار پر زکواۃ واجب ہے؟

ج: 847 کلو یا اس سے زیادہ غلے پرزکوۃ واجب ہے۔

س:78۔ کیا نوٹ پر زکوٰۃ واجب ہے ؟

ج: نہیں ، نوٹ پہ خمس واجب ہے۔

س:78 ۔حج کیا ہے ؟ ج: اﷲکے گھر خانہ کعبہ کے پاس ایک خاص عبادت کانام حج ہے۔

س:80 ۔ لوگ حاجی کیسے بن جاتے ہیں؟

ج: جو بھی مسلمان خانہ کعبہ کے پاس جاکر حج ادا کرے وہ حاجی بن جاتاہے۔

س:81۔ اﷲ کا گھر کہاں ہے؟

ج: اﷲ کا گھر یعنی کعبہ مکہ مکرَّمہ میں ہے۔

س:82۔ حج کس پر واجب ہے ؟

ج: جسکے پاس مکہ جانے کا خرچہ ہو اور جانے میں کوئی رکاوٹ بھی نہ ہو اس پر واجب ہے۔

س:83۔کیا ہرسال حج کرنا واجب ہے ؟

ج: حج زندگی میں صرف ایک بار واجب ہے ،اس کے بعد مستحب ہے؟

س: 84۔اﷲ کےگھر کا کیا نام ہے ؟

ج: اﷲ کے گھر کانام خانہ کعبہ ہے ۔

س: 85۔خانہ کعبہ میں کون پیدا ہوا؟

ج: ہمارے پہلے امام حضرت علی مرتضے علیہ السلام پیداہوئے ۔

س: 86۔لوگ حج کیوں کرتے ہیں؟

ج: اﷲ کا حکم ہے کہ جو آسکتاہے وہ آ کر اس گھر کی زیارت کرے اورحج بجالائے۔

س: 87۔جہاد کا معنی کیاہے؟

ج: خدااور رسول کی اجازت سے دشمنان دین سے لڑنے کو جھاد کہتے ہیں۔

س: 88 ۔ جھاد میں مرنے والے کیا ہوتے ہیں؟

ج: جھاد میں مرنے والےشھید ہوتے ہیں جو اﷲ کے نزدیک زندہ ہوتے ہیں۔

س: 89 ۔ کیا خواتین پر جہاد واجب ہے؟

ج: جہاد صرف مردوں پر واجب ہے، مگرخواتین جنگوں میں پاہیان اسلام کی مدد کرسکتی ہیں۔

س:90 ۔جنگ کیلیے امام کی اجازت کیوں ضروری ہے؟

ج: چونکہ امام سے غلطی نہیں ہوتی اس طرح ناحق خون نہیں بہے گا۔س

س: 91 ۔کیا دین کے لیے جنگ ضروری ہے؟

ج: ج جب دشمن دین وملت کو مٹانے کے لیے جنگ پہ تُل جائیں تو جنگ ضروری ہے

س: 92۔امر بالمعروف کا مطلب کیا ہے ؟

ج: نیکی نہ جاننے والے کو نیکی سکھانا امر بالمعرف کہلاتاہے۔

س: 93۔امر بالمعروف کیوں ضروری ہے؟

ج: اگر معاشرے میں نیکیوں کا حکم نہیں دیا جائے تو معاشرے میں برائیاں پھلیں گی

س: 94 ۔کون سے لوگ خودعرض ہیں؟

ج:جو دوسروں کی فکر نہیں کرتا، صرف اپنے ثواب کی فکر میں رہتاہو۔۔

س:95۔نہی عن المنکر کامطلب کیاہے؟

ج: یعنی برائی کرنے والوں کو برائی سے روکنا ، نہی از منکر ، کہلاتاہے۔

س: 96 ۔ نہی از منکرکس پرواجب ہے؟

ج: جنہیں برائی کا علم ہو اور روک سکتاہو ان سب پر واجب ہے ۔

س: 97۔تولاّ کا مطلب کیاہے؟

ج: خدا ،رسولؐ اور ائمہ معصومین سے محبت کرنا اور انکی اطاعت کرنا ، تولاّ ، کہلاتا ہے ۔

س:98 ۔تولا کا طریقہ کیا ہے؟

ج: خدا ،رسولؐ اور ائمہ معصومین سے کے مطابق زندگی گزارنا ہے۔

س: 99 ۔تبرّا کا مطلب کیا ہے؟

ج: خدا ،رسولؐ اور ائمہ معصومین کے دشمنوں سے نفرت کرنا ۔

س: 100۔اسلام میں اچھے لوگ کون ہیں؟

ج: جو ہمیشہ خدا کی فرمانبرداری اور خدا کی بندگی کرتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ نیکی کرتے ہیں۔

س:101۔اسلام میں برے لوگ کون ہوتے ہیں؟

ج: جو خدا کی فرمانبردار اور بندگی نہیں کرتے اورلوگوں سے دشمنی کرتے ہیں ۔

س: 102۔سب سے اچھے لوگ کون ہوسکتے ہیں؟

ج:جو ہمیشہ خدا، رسولﷺ اور اہلبیت کی اطاعت کرتے ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *