تازہ ترین

سعودی حکومت نے سانحہ منیٰ میں ۵۱۵ پاکستانی حاجیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی

ابنا۔ میڈیا رپوٹوں کے مطابق سعودی عرب کی وزرات صحت نے سانحہ منی میں شہید ہونے والوں کے بارے میں ایک سو ستاسی صفحات پر مشتمل فہرست جاری کی ہے جس میں پانچ سو پندرہ پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت پاکستان نے سانحہ منی […]

شئیر
20 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1203

ابنا۔ میڈیا رپوٹوں کے مطابق سعودی عرب کی وزرات صحت نے سانحہ منی میں شہید ہونے والوں کے بارے میں ایک سو ستاسی صفحات پر مشتمل فہرست جاری کی ہے جس میں پانچ سو پندرہ پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت پاکستان نے سانحہ منی میں صرف دو سو پانچ حجاج کرام کے شہید ہونے کی تصدیق کی تھی ۔ پاکستان کی نیوز ویب سائٹ اردو پوائنٹ نے بھی مذکورہ رپورٹ کو شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی رپورٹ نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی ناکامی اور حکومت پاکستان کے جھوٹ کو واضح کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزات صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سانحہ منی میں ساٹھ سے زائد ملکوں کے سات ہزار چارسو ستتر افراد شہید ہوئے ہیں۔ پاکستان، ایران، مصر، ہندوستان، انڈونیشیا اور نائیجیریا ایسے ممالک ہیں جن کے سب سے زیادہ حاجی سانحہ منی میں شہید ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کی وزار ت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ منی میں شہید ہونے والے ایک ہزار پانچ سو سات افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی عرب کے دباؤ کے تحت سانحہ منی کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو حاجیوں کے انٹرویوں اور خبریں شائع کرنے سے روک دیا تھا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *