تازہ ترین

سکردو روڈ نہیں بنا تو کچورا پل سے کود جاﺅں گا، میجر (ر) محمد امین

گلگت(روزنامہ کے ٹو کے مطابق) حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قانون ساز اسمبلی میجر (ر) محمد امین نے دھمکی دی ہے کہ اگر جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کا کام شروع نہ کیاگیا تو وہ عالم برج سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرینگے ، قانون ساز اسمبلی اجلاس میں وقفہ […]

شئیر
43 بازدید
مطالب کا کوڈ: 427

گلگت(روزنامہ کے ٹو کے مطابق) حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قانون ساز اسمبلی میجر (ر) محمد امین نے دھمکی دی ہے کہ اگر جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کا کام شروع نہ کیاگیا تو وہ عالم برج سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرینگے ، قانون ساز اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران توجہ دلاﺅ نوٹس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ جہاں بلتستان ڈویژن کے عوام کیلئے اہم ہے وہاں پر دفاعی لحاظ سے بھی یہ روڈ نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لئے اس روڈ کی تعمیر ہر صورت ہونی چاہےے انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ سکردو روڈ پر بننے والے پانچ پلوں کا ٹینڈر ہوگیا ہے اور ان کیلئے کل 72کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ایک چھومک پل 55کروڑ روپے میں بن رہا ہے ایسے میں ہم کیسے توقع رکھ سکتے ہیں کہ یہ پانچ پل اتنی کم لاگت میں معیاری بنیں گے ،انہوں نے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ کے حوالے سے بھی شاید حکومت اس روڈ کو ازسرنو تعمیر کرنے کی بجائے مرمت کرنے کا پلان بنارہی ہے ایسا ہوا تو ہمیں قابل قبول نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ کے حوالے سے وزیراعظم نے باقاعدہ این ایچ اے کو ہدایت کی ہے لہٰذا ایوان این ایچ اے سے اس روڈ اور پلوں کی تعمیر کے حوالے سے رپورٹ طلب کرے جس پر سپیکر فدا محمد ناشاد نے کہا کہ سکردو کے تمام اراکین اس حوالے سے اپنے تحفظات تحریری طورپر مجھے دیں تاکہ اس کی بنیاد پر ہم اس روڈ کی تعمیر کے حوالے سے حکومت پر دباﺅ ڈال سکیں ۔ بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر مےجر (ر) امےن نے کہا کہ سکردو روڈ کے حوالے سے سب سے زےادہ آواز میں نے اٹھائی ہے۔ سکردو روڈ کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائی ۔ آخر کا ر فےصلہ کےا ہے کہ سکردو روڈ نہےں بنا تو کچورا پل سے کود جاﺅں گا اور خودکشی سے قبل وصےت نامے مےں تمام ذمہ داروں کے نام آشکار کر وں گا تاکہ عوام کو حقےقت کا علم ہو سکے اےک سوال کا جواب دےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزےر اعظم پاکستان نے سکردو روڈ کے حوالے سے تےن بار اعلانات کیے اپرےل 2015 ءمےں بھی سکردو روڈ کی تعمےر کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اےکسپرےس وے بناےا جائے گا اور 50 ارب کی بجائے 100 ارب تک خرچ کرنے کی ےقےن دہانی کرائی تھی مگر افسوس ڈےڑھ سال کے دوران کئے گئے تےنوں اعلانات پر عملدر آمد نہےں ہوسکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وزےر اعظم پاکستان کے اعلانات پر عملد ر آمد نہےں ہو رہا ہے تو اےسے مےں حکومتی ترجمان کی جانب سے سکردو روڈ کی تعمےر پر بےان بازی کی کوئی حےثےت نہےں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف چھومک پل سکردو پر 70 کروڈ روپے خرچ ہو رہے ہےں اور دوسری جانب سکر دو روڈ کے 5 پلوں پر 72 کروڑ روپے خرچ ہونا حےران کن اور سوالےہ نشان ہے ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *