سکردو روڈ کے ٹینڈر پر کام ہو رہا ہے جلد ہی ٹینڈر ہو گا اور سکردو روڈ پر کام شروع ہوجائے گا،جعفر اللہ خان
سکردو روڈ کے ٹینڈر پر کام ہو رہا ہے جلد ہی ٹینڈر ہو گا اور سکردو روڈ پر کام شروع ہوجائے گا،جعفر اللہ خان گلگت ( ثاقب عمر ) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ سکردو روڈ اور آئینی مسئلہ گلگت بلتستان حکومت کے بس کی بات […]
سکردو روڈ کے ٹینڈر پر کام ہو رہا ہے جلد ہی ٹینڈر ہو گا اور سکردو روڈ پر کام شروع ہوجائے گا،جعفر اللہ خان
گلگت ( ثاقب عمر ) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ سکردو روڈ اور آئینی مسئلہ گلگت بلتستان حکومت کے بس کی بات نہیں ہے یہ کا م وفاق کا ہے اور جلد ہی وفاق سے اچھی خوشخبری عوام کو ملے گی ۔ سینئر وزیر اکبر تابان کو سوچ سمجھ کے بیانات دینے کی ضرورت ہے وہ ایک اہم منصب پر فائز ہیں ایسے میں ان کو اپنے منصب کا بھی خیال رکھنا چا ہےے ۔ انہوں نے کے پی این سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آئینی حیثیت مسئلہ بہت ہی پیچیدہ مسئلہ ہے اس پرکشمیر کاز کو مدنظر رکھتے ہو ئے کام کر نا ہے وفاقی حکومت اس معاملے میں کام کر رہی ہے جس میں گلگت بلتستان سے وزیر اعلیٰ بہترین نمائند گی کر رہے ہیں اور جو عوامی رائے ہو گی اس کے مطابق ہی کام ہو گا اور آئینی حیثیت کا تعین ہو گا ۔ امپاورمنٹ آرڈر کے مطابق تمام اختیارا ت گلگت بلتستان کے عوام کے پاس ہیں رولز آف بزنس، رولز آف پروسیجر ان میں گلگت بلتستان کی حکومت کو با اختیار بنایا گیا ہے اب شاید سینئر وزیر کو ان تمام سبجیکٹس کا علم نہیں ہو گا جس کی وجہ سے بلتستان کی عوام کے پریشر میں آکر ایسا بیان دیا جس سے مایو سی پھیل سکتی ہے ۔ سکردو روڈ کے ٹینڈر پر کام ہو رہا ہے جلد ہی ٹینڈر ہو گا اور سکردو روڈ پر کام شروع ہوجائے گا ۔ جو اختیار گلگت بلتستان کی صو با ئی حکومت کے پاس ہے اس کے مطابق صو با ئی حکومت کام کر رہی ہے ۔ جو اختیارات وفاق کے پاس ہیں ان پر بھی کام ہو رہا ہے اگر آئینی مسئلہ ہمارے بس میں ہو تا تو ہم اس معاملے کو حل کر لیتے ساتھ ہی سکردو روڈ کا مسئلہ بھی وفاق کا ہے جس پر(ن) لیگ کی صو با ئی حکومت سنجید گی سے کام کر رہی ہے عوام کو نا امید ہو نے کی کو ئی ضرورت نہیں ہے جلد ہی آئینی حیثیت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو گی ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید