علمدار حسینی،حضرت اباالفضل العباس نا فذالبصیرہ اور قوی ایمان کے مالک تھے۔ سید سجاد حسین الموسوی
حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں منعقدہ عشرہ محرم الحرام 1438 ہجری قمری کی نویں مجلس سےحجۃ الاسلام والمسلمین سید سجاد حسین الموسوی نے خطاب کرتے هوئے امام جعفر صادق علیہ السلام کے ایک فرمان کو سرنامه کلام قراردیا:جس میں امام ، حضرت اباالفضل العباس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ علمدار حسینی نا […]
حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں منعقدہ عشرہ محرم الحرام 1438 ہجری قمری کی نویں مجلس سےحجۃ الاسلام والمسلمین سید سجاد حسین الموسوی نے خطاب کرتے هوئے امام جعفر صادق علیہ السلام کے ایک فرمان کو سرنامه کلام قراردیا:جس میں امام ، حضرت اباالفضل العباس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ علمدار حسینی نا فذالبصیرہ یعنی دقیق نظر اور قوی ایمان کے مالک تھے یہی وجہ ہے کہ طرح طرح کے مواقع اور پیش کش ہونے کے باوجود کربلا میں امام مظلوم کے رکاب میں دشمن سے جہاد کی اور شہادت جیسی عظیم نعمت سے مالا مال ہوئے چونکہ نا فذالبصیرہ تھے امام اور امامت کو سطحی نظر سے نہیں دیکھتے تھے بلکہ حقیقت اور باطن امامت سے آشنا تھے۔
اپنے خطاب کے آخر میں عباس علمدار کی مادر گرامی حضرت ام البنین کا خصوصی ذکر کیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید