تازہ ترین

غیر ملکیوں کے ویزوں کے اجراء اور دنیا بھر سے ویزوں کی درخواستوں کے نظام کو آن لائن کرنے کے لئے سینٹرل ڈیجیٹل ڈیٹا بنک قائم کیا جا ئے،وزیر داخلہ کی چیئرمین نادرا کو ہدایت

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی طرف سے ویزوں کے حصول کی درخواستوں اور ویزوں کے اجراء کے نظام کو آن لائن کرنے کے لئے سینٹرل ڈیجیٹل ڈیٹا بنک قائم کیاجائے تاکہ ویزوں کے اجراء کے نظام کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان آنے والے غیر ملکیوں […]

شئیر
26 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1916

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی طرف سے ویزوں کے حصول کی درخواستوں اور ویزوں کے اجراء کے نظام کو آن لائن کرنے کے لئے سینٹرل ڈیجیٹل ڈیٹا بنک قائم کیاجائے تاکہ ویزوں کے اجراء کے نظام کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان آنے والے غیر ملکیوں پر نظر رکھی جا سکے ، سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر اعظم کی طرف سے امریکیوں کو ویزوں کے اجراء سے متعلق امریکہ میں پاکستانی سفیر کو دیا گیا اختیار اور منظوری ہم نے تین سال قبل واپس لے لی تھی ، گزشتہ تین سالوں کے دوران بغیر دستاویزات غیر ملکیوں کے پاکستان داخلے کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں ، وزیر داخلہ نے نادرا کی طرف سے دفاتر کے لئے کرائے پر عمارتیں حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی ، چوہدری نثار نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ اپنی زمین خرید کر عمارتیں بنائی جائیں تاکہ کمرشل نرخوں پر بھاری کرائے پر عمارتیں لینے کی روایت کو ختم کیا جا سکے، تمام صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرکے دفاتر کے لئے اراضی خریدی جائے ۔پیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین نادرا ، ائیر ونگ کے افسران سمیت وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ وزیر داخلہ نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ غیر ملکیوں کے ویزوں کے اجراء اور دنیا بھر سے ویزوں کی درخواستوں کے نظام کو آن لائن کرنے کے لئے سینٹرل ڈیجیٹل ڈیٹا بنک قائم کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجراء اور درخواستوں کی وصولی کے اس میکانزم سے غیر ملکیوں کو آن لائن درخواست دینے اور ویزے کے حصول میں مدد حاصل ہو گی جب کہ ویزوں کے اجراء میں شفافیت آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان لائن درخواستوں اور ویزوں کے جراء سے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں پر نظر رکھنے میں آسانی ہو گی اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا کہ بغیر دستاویزات اور تصدیق کے کوئی غیر ملکی پاکستان نہ آ سکے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق دور حکومت میں سابق وزیر اعظم کی طرف سے امریکہ میں پاکستانی سفیر کو امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے جو منظوری اور اختیار دیا گیا تھا وہ 2014 میں واپس لے لیا گیا ہے ۔ تاہم ابھی بھی ویزوں کے اجراء کو مزید شفاف بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ بغیر دستاویزات کے کوئی پاکستان نہ آ سکے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *