تازہ ترین

لبیک اللھم لبیک، لاکھوں مسلمان آج حج اکبر کی سعادت حاصل کرینگے

 لاکھوں مسلمان فریضہ حج کے مناسک کی ادائیگی میں مشغول ہیں۔ رات بھر منیٰ میں قیام کے بعد حجاج کی اگلی منزل مقام عرفات ہے۔ مناسک حج کے آغاز کے بعد لاکھوں حاجیوں نے 8 ذی الحج کی رات منیٰ کے خیموں میں عبادات کرتے گزاری۔

شئیر
21 بازدید
مطالب کا کوڈ: 796

جس کے بعد آج حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔ تمام عازمین اب عرفات کے میدان میں جمع ہوں گے، جہاں مفتی اعظم مسجد نمرہ کے منبر سے خطبہ حج دیں گے۔ نمازِ عصر تک میدان عرفات میں قیام کے بعد حجاج مغرب و عشا کی نمازیں مزدلفہ پہنچ کر ادا کریں گے۔ سعودی حکام کے مطابق اس سال دنیا بھر سے آئے 14 لاکھ عازمین حج جبکہ سعودی عرب سے تقریبا ً 6 لاکھ سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ آج غلاف کعبہ کی تبدیلی بھی کی جائے گی۔ غلاف کعبہ کو 2 کروڑ سعوری ریال کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جہاں وہ ظہر اور عصر کی اکٹھی نماز ادا کریں گے اور خطبہ حج سنیں گے۔ منیٰ کی خیمہ بستی لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج رہی ہے۔ غلاف کعبہ بھی تبدیل کیا جائے گا۔ لاکھوں مسلمان فریضہ حج کے مناسک کی ادائیگی میں مشغول ہیں۔ رات بھر منیٰ میں قیام کے بعد حجاج اپنی اگلی منزل مقام عرفات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ مناسک حج کے آغاز کے بعد لاکھوں حاجیوں نے گذشتہ رات منیٰ کے خیموں میں عبادات کرتے گزاری۔ آج حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔ تمام عازمین اب عرفات کے میدان میں جمع ہو رہے ہیں، جہاں مفتی اعظم مسجد نمرہ کے منبر سے خطبہ حج دیں گے۔ نماز عصر تک میدان عرفات میں قیام کے بعد حجاج مغرب وعشا کی نمازیں مزدلفہ پہنچ کر ادا کریں گے۔ وقوف عرفات کے دوران حجاج اللہ رب العزت کے حضور خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے۔ حجاج مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات قیام کے دوران رمی جمرات کے لیے کنکریاں چُنیں گے اور فجر کے بعد منیٰ روانہ ہوجائیں گے۔ منیٰ میں حجاج صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ رمی کے بعد حجاج کرام جانور کی قربانی اور سر مُنڈوا کر یا بال کٹوا کر اپنا احرام کھول دیں گے۔ اس کے بعد خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے اور شکرانے کے نفل ادا کرنے کے بعد واپس منیٰ چلے جائیں گے۔

ادھر مکہ مکرمہ میں غلافِ تبدیل کرنے کی تقریب جاری ہے۔ مکہ مکرمہ میں بیت اللہ کے غلاف کی تبدیلی کی روح پرور تقریب جاری ہے۔ یہ تقریب ہر سال 9ذی الحج کو وقوفِ عرفات کے روز ہوتی ہے۔ نیا غلاف 20 ملین ریال کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، جو قرآنی آیات سے مزین ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی نمازِ فجر بعد غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوا۔ تبدیلی کے اس عمل میں حرم پاک کی انتظامیہ اور غلاف کعبہ بنانے والی فیکٹری کے ملازمین شریک تھے۔ غلاف کی تیاری میں خالص سلک اور 165 کلوگرام سونے اور چاندی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا سائز 658 مربع میٹر ہے اور یہ 47 حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصے کی لمبائی 14میٹر ہے جبکہ چوڑائی 95 سینٹی میٹر ہے۔زمین سے 3میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی 6 میٹر اور چوڑائی 3 میٹر ہے۔ غلاف کعبہ 4 دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔ اُتارے جانے والے غلاف کے ٹکڑے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہانِ مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کر دیئے جاتے ہیں۔ مکہ میں غلاف خانہ کعبہ کے خصوصی کارخانہ بنایا گیا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *