تازہ ترین

شمائل مصطفوی (پیغمبراعظم “ص” کی ایک سو خصلتیں):  ترجمہ : محمدعلی شریفی

قسط : 1

1: آپ (ص) چلتے وقت آرام اوروقارکےساتھ چلتےتھے

2 : راہ چلتےوقت اپنےقدموں کومتکبروں کی طرح زمین پرنہیں رکھتےتھے

 3:   آپ کی نگاہ ہمیشہ نیچی ہوتی تھی.

  4:   جس سے بھی ملے سلام کرنےمیں پہل کرتے۔۔کوئی بھی آپ پرسلام کرنےمیں سبقت نہیں لےسکا

شئیر
56 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4955

 5: جب کسی سےہاتھ ملاتےتواپنےہاتھ کودوسرےسےپہلےنہیں کھینچتےتھے۔۔۔

 6: آپ کا لوگوں کےساتھ برتاو اس طرح سےتھاکہ ہرشخص خودکوآپ صل اللہ۔۔۔  کےپاس سب سےزیادہ عزت والا خیال کرتاتھا۔۔۔

 7: جب بھی کسی کی طرف نگاہ کرتےتھےتوحکمرانوں کی طرح ٹیڑھی نظرسےنہیں دیکھتےتھے

 8:  لوگوں کی طرف ھرگز نظرجماکر  نہیں دیکھتےتھے

 9: جب اشارہ کرتےتھےتوہاتھ سےاشارہ کرتےتھےنہ آبروں اورآنکھوں سے۔۔۔۔

   10: طولانی سکوت کامالک تھےضرورت کےبغیرلبوں کوجنبش نہیں دیتےتھے

 11:جب بھی کسی سے گفتگوکرتے۔۔اس کی باتوں کوغورسےسنتےتھے

 12: کسی سےبات کرتےوقت مکمل طورپراس کی طرف رخ کرکےکھڑےہوجاتےتھے۔۔

    13: جب بھی کسی کےساتھ بیٹھ جاتے؛ جب تک سامنےوالاکھڑانہیں ہوتابیٹھےرہتےتھے۔۔

  14: آپکا اٹھنا بیٹھنا کسی بھی مجلس میں یادخداکےساتھ ہوتاتھا

  15: کسی بھی مجلس میں جب تشریف لاتےتودروازےکےپاس آخرمیں بیٹھ جاتےتھےنہ صدرمجلس میں.

   6: مجلس میں اپنےلئےکوئی جگہ مخصوص نہیں کرتےتھےاور دوسروں کو بھی اس سےمنع فرماتےتھے۔

  17: لوگوں کی موجودگی میں ٹیک نہیں لگاتےتھے

   18: اکثرروبہ قبلہ ہوکےبیٹھ جاتےتھے

   19: جب بھی آپ کےسامنےکوئی ناپسندکام پیش آتاتواس سے صرف نظرکرتےتھے

   20: اگرکسی سےکوئی خطاسرزدہوتی تو اسے دوسروں میں برملا نہیں کرتے تھے

  21: اگر کسی سےگفتگومیں لغزش اورخطاہوجائےتوبازپرس(پکڑ) نہیں کرتےتھے

  22:  کسی سے بالکل بحث وجھگڑانہیں کرتےتھے

  23: باطل اوربےھودہ باتوں کےعلاوہ کسی کی بات کوقطع نہیں کرتےتھے

  24: سوال کےجواب کوکئی بارتکرارکیاکرتےتھےتاکہ سننےوالےکوجواب مشتبہ نہ ہوجائے

  25: جب کسی سےکوئی غلط بات سنتےتویہ نہیں فرماتےتھےکہ فلانی کیوں اس طرح کی بات کرتاھے،بلکہ فرماتےتھے

کچھ لوگوں کوکیاہوتاھےکہ اس طرح کی بات کرتےہیں ۔؟؟

  26: فقیروں کےساتھ اٹھنابیٹھنازیادہ تھااوران کےساتھ کھاناکھایاکرتےتھے

  27: غلاموں کی دعوت کوقبول کرتےتھے

  28: ہدیہ قبول کرتےتھےاگرچہ ایک گھونٹ دودھ ہی کیوں نہ ہو

 29: ہرچیزسےپہلےصلہ رحمی انجام دیتےتھے

   30: اپنےرشتہ داروں کےساتھ احسان کیاکرتےتھےدوسروں پرترجیح دیئےبغیر۔۔۔۔

  31: آپ کی گفتگو،گہری اورجامع معانی اور مختصرالفاظ کےساتھ ہوتی تھی

  32: جوچیزلوگوں کےدین ودنیاکےنفع میں ہوتی وہ کہہ دیاکرتےتھےتکرارکےساتھ کہتےتھےجو،حاضرین مجھ سےسن لیتےہیں وہ غیرحاضرافرادتک پہنچائیں

  33: جب بھی کوئی معذرت کرتا اسے معاف فرماتے تھے

منابع:

   کتاب منتھی الامال          محدث قمی

وکتاب مکارم الاخلاق             مرحوم طبرسی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *