مراجع نجف: داعش کے خلاف جنگ میں شہید افراد کو غسل و کفن دینے کی ضرورت نہیں
نجف اشرف سے وابستہ ذرائع نے کہا ہے کہ مراجع عظام نے تاکید کی ہے کہ جو افراد عراق کے مقدس مقامات کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں انہیں غسل و کفن دینے کی ضرورت نہیں ہے۔عراقی نیوز ایجنسی السومریہ کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مراجع عظام کا کہنا ہے کہ […]
نجف اشرف سے وابستہ ذرائع نے کہا ہے کہ مراجع عظام نے تاکید کی ہے کہ جو افراد عراق کے مقدس مقامات کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں انہیں غسل و کفن دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
عراقی نیوز ایجنسی السومریہ کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مراجع عظام کا کہنا ہے کہ وطن کا دفاع کر تے ہوئے شہادت پانے والا حقیقی شہادت کے مرتبے پر فائز ہے اور ایسے شخص کو غسل و کفن دینا واجب نہیں ہے بلکہ اس شہید کے جنازے پر صرف نماز جنازہ ادا کی جائے گی اوراسے بغیر غسل و کفن کے اسی لباس میں دفن کر دیا جائے گا جس میں وہ شہید ہوا ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید