تازہ ترین

ٹیکسوں کے نفاذ کافیصلہ واپس لینے کا اعلان، انجمن تاجران نے ہڑتال ملتوی کر دی

گلگت ( عارف حسین سے) صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ ٹیکسوں کے نفاذ کے فیصلے کو واپس لینے کے اعلان کے بعد انجمن تاجران نے 25اکتوبر کو ہڑتال ملتوی کر دی ،حکومت نے انجمن تاجران کو ٹیکسز ختم کرنے کیلئے 25اکتوبر تک نوٹیفکیشن جاری کرنے کا یقین دلا یاجس پر انجمن تاجران نے 25اکتوبر […]

شئیر
26 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2997

گلگت ( عارف حسین سے) صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ ٹیکسوں کے نفاذ کے فیصلے کو واپس لینے کے اعلان کے بعد انجمن تاجران نے 25اکتوبر کو ہڑتال ملتوی کر دی ،حکومت نے انجمن تاجران کو ٹیکسز ختم کرنے کیلئے 25اکتوبر تک نوٹیفکیشن جاری کرنے کا یقین دلا یاجس پر انجمن تاجران نے 25اکتوبر کوہڑتال اور احتجاج ملتوی کرنے کا علا ن کردیا۔ہفتہ کے روز صوبائی وزیر اطلاعات اقبال حسن ،پارلیمانی سیکرٹری اورنگزیب خان ایڈووکیٹ ،حاجی عابد علی بیگ ،فاروق میر نے انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم ،جنرل سیکرٹری مسعودا لرحمن و دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں کی۔حکومتی زمہ داروں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے انجمن تاجران کے مطالبات منظور کرتے ہوئے اس بات کی ہدایت کی ہے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے قائم کمیٹی کی سفارشات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بینکوں نے ودہولڈنگ اور رقم منتقلی کی مد میں ٹیکس کٹوتی کی ہے جو کہ غیر قانونی ہے اور اس کا گلگت بلتستان حکومت اور کونسل نے سختی سے نوٹس لیاہے اس کو آج سے منسوخ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی ٹیکس موومنٹ کے احتجاج کے آغاز پر مذکورہ ٹیکسز پر پابندی لگاتے ہوئے کمیٹی کی آئندہ سفارشات تک کٹوتی کو منسوخ قرار دیاتھاجس کے بعد بینکوں نے کچھ عرصہ وقفہ کے بعد پھر سے کٹوتی شروع کی ہے تو یہ اقدام غیر قانونی ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس 25 اکتوبر کو سکردو میں طلب کیاگیا ہے اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اسکی صدرات کرنے کیلئے سکردو آرہے ہیں اس اجلاس میں انجمن تاجران کے مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر بات کی جائیگی اور مذکورہ ٹیکسز کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاجائیگا اور 25 اکتوبر تک ود ہولڈنگ اور رقم منتقلی ٹیکس کی وصولی کا معاملہ منسوخ سمجھا جائیگا گزشتہ چند دنوں سے گلگت بلتستان میں مختلف پارٹیاں ٹیکس کے معاملے کو اچھال رہی ہیں جبکہ ٹیکس کا نفاذ ہم نے نہیں سابقہ پیپلز پارٹی کے دور میںنافذکیاگیاہے اور یہ سبجیکٹ گلگت بلتستان کونسل کا ہے صوبائی حکومت کا نہیں اس پر صدر مرکزی انجمن تاجران محمد ابراہیم ،جنرل سیکرٹری مسعود الرحمن نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد حکومتی ذمہ داروں نے ہمیں اس بات پر اعتماد میں لیاہے کہ ٹیکسز کے خاتمے کیلئے 25 اکتوبرکے جی بی کونسل کے اجلاس میں نوٹیفکیشن جاری کیاجائیگا لہذا احتجاج کی کال واپس لی جائے ہم کال واپس نہیں لیںگے بلکہ احتجاج کی کال بر قرار ہے تاہم 25 اکتوبر کے احتجاج کی تاریخ ایک دن آگے کر رہے ہیں 25کی شام تک حکومت کو وقت دے رہے ہیں اگر نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو 26 اکتوبر سے احتجاج کا آغاز کیاجائیگا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *