تازہ ترین

پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ بن گئی

سولر سسٹم کے افتتاح کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ بن گئی ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے سولر سسٹم کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ پارلیمنٹ نے اپنی ضرورت کی بجلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے […]

شئیر
16 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1467

سولر سسٹم کے افتتاح کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ بن گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے سولر سسٹم کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ پارلیمنٹ نے اپنی ضرورت کی بجلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر اداروں کو چاہئے کہ وہ بھی پارلیمنٹ کو مثال بناتے ہوئے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کی غرض سے موثر اقدامات کریں۔

 

پاکستانی پارلیمنٹ کے سولر سسٹم کو ایک چینی کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس پر دو سو اسّی ملین ڈالر کے اخراجات آئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں اور پارکنگ ایریا میں لگائے گئے تین ہزار نو سو چالیس سولر پینلوں کی مدد سے اسّی میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جو پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی ضرورت سے زیادہ ہے۔ سسٹم کی اضافی اٹھارہ میگاواٹ بجلی قومی گرڈ کو فراہم کی جائے گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ پاکستان، اس وقت چھے ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کا شکار ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *