تازہ ترین

کردستان کو عراق سے الگ کرنے کی کوشش شروع

عراقی كردستان علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی نے عراق کی تقسیم کی کوشش شروع کر دی ہیں.

شئیر
26 بازدید
مطالب کا کوڈ: 614

 مسعود بارزانی نے آج  سی این این ٹی وی چینل کے ساتھ اپنے انٹرویو میں عراق میں سنیوں کے لئے خاص علاقے کے تعین کی بات کہی ہے۔ مسعود بارزانی نے کہا کہ اگلے کچھ ماہ کے اندر اندر وہ اس علاقے کی خود مختاری کے لئے ریفرنڈم کرائیں گے۔ انہوں نے اسے كردوں کا فطری حق بتایا۔ بارزانی نے عراق کے موجودہ حساس حالات سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے كردوں کے لیے علیحدہ علاقے کا مطالبہ کیا ہے۔ عراق کے كردستان علاقے کے سربراہ نے اس سے پہلے اقوام متحدہ کے ایک عہدیدارکے ساتھ ملاقات میں كركوك کے كردستان میں شامل  ہونے کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے حمایت کا مطالبہ کیا تھا۔ پیر کو صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ہمیں عراق کے كردستان علاقے کی آزادی کی حمایت کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ عراق میں رہنے والے کردوں کا خیال ہے کہ کرکوک شہر دراصل کرد علاقہ ہے جسے کردستان کے تحت ہوناچاہئے جبکہ اس کے برعکس عراق کی مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ کرکوک شہر کا تعلق تمام عراقیوں سے ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *