حسینیه بلتستانیه قم ایران میں محرم الحرام 1436 هجری کی مجالس عزا کا آغاز
آج بروز هفته بعد از نماز مغربین حسینیه بلتستانیه قم ایران میں سرور سالار شهیدان حضرت ابا عبد الله الحسین اور انکے با وفا اصحاب کی یاد میں پهلی محرم الحرام سے مجالس عزا کا آغاز هوگیا ۔
پهلی مجلس سے حجة الاسلام و المسلمین شیخ انور علی نورانی نے خطاب کیا ۔آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا که ذکر حسین بولنا، سننا اور مجلس حسین میں بیھٹنا عبادت هے ، عزاداری سید الشهدا میں شرکت کا ثواب اپنی جگه محفوظ هیں لیکن یه عزاداری ایک پیغام لیکر آتی هے اسی لئے امام خمینی نے فرمایا جو همارے پاس جو کچھ هے وه محرم اور صفر کی وجه سے هے۔
انهوں نے کها یقینا حسین نجات کی کشتی هے لیکن نجات کے لئے کشتی تک رسائی ضروری هے لذا همیں فلسفه عزاداری کو سمجھتے هوئے نجات کی کشتی تک پهنچنے کی ضرورت هے۔
مجلس کی آخر میں نوحه خوانی اور سینه زنی بھی هوئی اور تمام عزاداروں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید