تازہ ترین

اسکردو، 353 ماتمی مراکز پر 400 پولیس جوان تعینات، 136 جلوس برآمد ہونگے، 36 حساس مقامات پر پاک فوج فرائض انجام دیں گے

اسکردو پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے جی بی اسکاؤٹس کی 2 پلاٹون اور پاک فوج کے سریع الحرکت دستے بھی ضلع کے 36 حساس ترین مقامات پر تعینات کئے جائینگے۔ اسکردو پولیس نے عاشورا محرم کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی، ضلع بھر […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 466

اسکردو پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے جی بی اسکاؤٹس کی 2 پلاٹون اور پاک فوج کے سریع الحرکت دستے بھی ضلع کے 36 حساس ترین مقامات پر تعینات کئے جائینگے۔

اسکردو پولیس نے عاشورا محرم کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی، ضلع بھر کے 353 ماتمی مراکز کیلئے 400 سے زائد پولیس جوان، پیرا ملٹری فورسز اور پاک فوج کے جوان تعینات، 36 حساس ترین مقامات پر پاک فوج کے جوان فرائض انجام دینگے۔ ایس ایس پی اسکردو گلفام ناصر نے نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے 353 مقامات پر مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے، جہاں 136 چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔ جس کی سکیورٹی کیلئے 400 پولیس اہلکار تعینات کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ رواں محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے جی بی اسکاؤٹس کی 2 پلاٹون اور پاک فوج کے سریع الحرکت دستے بھی ضلع کے 36 حساس ترین مقامات پر تعینات کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو شہر کو سکیورٹی کے حوالے سے 5 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں ایک DSP اور سینئر انسپکٹر کی نگرانی میں پولیس اہلکار ہونگے۔

شہر کے 10 سے زائد مقامات پر پولیس ناکے لگائے جا رہے ہیں اور پولیس کی پٹرولنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ماتمی جلوسوں اور ماتمی مراکز کی سکیورٹی کیلئے العباس اسکاؤٹس کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ جو عزا خانوں اور ماتمی جلوس کی اندرونی سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔ شہر کے تمام ہوٹلوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے اور غیر مقامی رہائش پذیر افراد کے کوائف سٹی تھانے میں جمع کئے جا رہے ہیں۔ 9محرم کی رات سے پورے شہر کو سیل کر دیا جائے گا اور کسی بھی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور شناختی کارڈ کو سختی سے چیک کیا جا رہا ہے۔ ماتمی جلوسوں کے روٹس کو پاک فوج کے خصوصی دستے میٹل ڈٹیکٹر سے کلئیر کیے جائیں گے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *