تازہ ترین

کمیونٹی کے اکائونٹ سے 38لاکھ کی رقم کس نے نکالی، اہم انکشافات سامنے آگئے

سکویو،کرابہ تھنگ بسینگو( SKB)کمیونٹی کے اکائونٹ سے 38لاکھ کی رقم کس نے نکالی اہم انکشافات سامنے آگئے،دوسال قبل ٹرافی ہنٹنگ کی مد میں 36ہزار امریکی ڈالر یعنی38لاکھ روپے حاصل ہوئے تھے جو قاعدے کے مطابق کل رقم میں سے بیس فیصد محکمہ وائلڈ لائف اور 80فیصد مقامی کمیونٹی کو ملنا تھا،کمیونٹی کی رقم نجی بنک […]

شئیر
50 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1335

سکویو،کرابہ تھنگ بسینگو( SKB)کمیونٹی کے اکائونٹ سے 38لاکھ کی رقم کس نے نکالی اہم انکشافات سامنے آگئے،دوسال قبل ٹرافی ہنٹنگ کی مد میں 36ہزار امریکی ڈالر یعنی38لاکھ روپے حاصل ہوئے تھے جو قاعدے کے مطابق کل رقم میں سے بیس فیصد محکمہ وائلڈ لائف اور 80فیصد مقامی کمیونٹی کو ملنا تھا،کمیونٹی کی رقم نجی بنک کے اکائونٹ میں جمع تھی بعد میںاکائونٹ میں رقم کا معاملہ پراسرار ہوتا چلا گیا اور مقامی لوگوں کو نہیں ملی،ایس کے بی کمیونٹی کی جانب سے رقم کے مطالبے ہر طرح طرح کے بہانے سامنے آگئے ، جس کے بعد مقامی کمیونٹی کے افراد عدالت پہنچ گئے ،ڈپٹی کمشنر سکردو کو بھی درخواست دی گئی، معاملہ پھر بھی الجھتا رہا ،بتایا گیا ہے کہ اس وقت بنک کی جانب سے کمیونٹی کے افراد کو سٹیٹمنٹ بھی دینے سے انکار کیا گیا، دوسال سے کمیونٹی کے لوگ اپنے پیسوں کے لیے خوار ہوتے رہے ہیں تاہم حالیہ دنوں میںبنک سٹیٹمنٹ حاصل کیاگیا تو معلوم ہوا کہ ایس کے بی کے اکائونٹ سے 38لاکھ روپے کی رقم ایک سابق ڈی ایف او اور کمیونٹی کے دوافراد نے نکالی ہے،مقامی افراد سٹیٹمنٹ لے کر محکمہ وائلڈ لائف کے پاس پہنچ گئے تو انہیں ٹرخایا گیا،دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ سکویو ٹرافی ہنٹنگ کے حوالے سے پورے بلتستان میں مشہور ہے گزشتہ ادوار میں سال میں دو سے تین دفعہ ٹرافی ہنٹنگ کی مد میں لاکھوں روپے کی آمدنی مقامی افراد کو حاصل ہوتی تھی لیکن مذکورہ کرپشن کے بعد سے ہنٹنگ کا سلسلہ گزشتہ دو سالوں سے مکمل طور پر بند ہے،بتایا جاتا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ کے پیسے میں کرپشن کرنیوالوں میں محکمہ وائلڈ لائف کا سابق اہم عہدیدار بھی ملوث ہے،ایس کے بی کمیونٹی کے افراد نے نیب ،ایف آئی اے او ردیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لوٹی گئی رقم واپس لائی جائے اور جن افراد نے عوام کا پیسہ کھایا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *