ایران عالم اسلام کو متحد اور امت مسلمہ کو ایک نظر سے دیکھتا ہے: پاکستان میں ایرانی سفیر
اسلام آباد میں پی اے ٹی کے مرکزی رہنما کے ساتھ ملاقات کے دوران مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک عالم اسلام کی فتح و کامرانی اتحاد امت میں مضمر ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے گذشتہ روز اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر آقای مہدی ہنر مند سے ملاقات کی۔ شہزاد حسین نقوی نے انہیں پاکستان آمد پر تہ دل سے خوش آمدید کہتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ نیز شیخ الاسلام کی طرف سے مختلف دینی کتب کا سیٹ اور دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کا تاریخی فتویٰ بھی پیش کیا۔ ایرانی سفیر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالم اسلام کو متحد اور امت مسلمہ کو ایک نظر سے دیکھتا ہے۔ ہمارے نزدیک عالم اسلام کی فتح و کامرانی اتحاد امت میں مضمر ہے۔ پاکستان ایک اہم جغرافیائی ملک ہے، ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ مل کر پاکستان اور ایران کے تعلقات کو اقتصادی، ثقافتی، علمی بنیادوں پر مزید مستحکم بنائیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید