تازہ ترین

پاکستان کا ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کا خیر مقدم

  پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت زور دیا ہے۔   اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی […]

شئیر
18 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1460

 

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت زور دیا ہے۔

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ خطے کے امن و استحکام میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے دونوں برادر اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعاون کا فروغ ناگزیر ضرورت ہے۔ سردار ایاز صادق اور مہدی ہنردوست نے اس ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات، خاص طور سے توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ پاکستان کے اسپیکر نے اس ملاقات میں اسلام آباد اور تہران کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلے اور دونوں ملکوں کی پارلیمانی دوستی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے اس ملاقات میں پاکستان کے اسپیکر سردار ایاز صادق کو پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران میں پیدا ہونے والے اقتصادی اور تجارتی لین دین کے مواقع خاص طور سے توانائی کے شعبے میں مختلف ملکوں کی بڑھتی دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، اپنے برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *