تازہ ترین

الازھر یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس/ دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی پر زور

مصر کے مفتی اعظم احمد الطبیب شیخ کا کہنا تھا کہ خطے کے بعض ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے جس کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کام کرنا ہوگا۔مصر کے مفتی اعظم نے جامعۃ الاظہر میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ […]

شئیر
26 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1672

مصر کے مفتی اعظم احمد الطبیب شیخ کا کہنا تھا کہ خطے کے بعض ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے جس کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کام کرنا ہوگا۔مصر کے مفتی اعظم نے جامعۃ الاظہر میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے اسلام کے روشن چہرے کو خراب کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کے خلاف جذبات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔بین الاقوامی کانفرنس سے مصر کے پوپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں منفی سوچ کو ختم کرنا ہوگا، دین مشکلات کو حل کرتا ہے نہ کہ انہیں پیدا کرتا ہے۔ دین لوگوں کو مشکلات سے نجات دلاتا ہے اور کسی کو مشکل میں گرفتار نہیں کرتا۔واضح رہے کہ مصر کے علاقے سینا میں داعشی دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ بہت سے مسیحی گھرانے  نقل مکانی کرچکے ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *