تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے لندن میں اجلاس طلب

برطانوی حکومت کی نگرانی میں پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لئے لندن میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کے لئے برطانوی حکومت نے لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغانستان کے سیکیورٹی ایڈوائزر حنیف […]

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1871

برطانوی حکومت کی نگرانی میں پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لئے لندن میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کے لئے برطانوی حکومت نے لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغانستان کے سیکیورٹی ایڈوائزر حنیف اتمر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے خصوصی نمائندے مارک لائل گرانٹ شرکت کریں گے۔دوسری جانب پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر ذخیلوال کے مطابق لندن میں اجلاس کا مقصد پاک افغان کشیدگی کم کرانا ہے جب کہ اجلاس کی میزبانی برطانوی حکومت کرے گی جس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *