گلگت بلتستان کی وکلاء تنظیموں کو سپریم کورٹ میں آئینی حیثیت کے لئے پٹیشنز پروکالت کی اجازت
گلگت بلتستان کی وکلاء تنظیموں کو سپریم کورٹ میں آئینی حیثیت کے لئے پٹیشنز پروکالت کی اجازت
سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کی وکلاء تنظیمیں گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر احسان علی اور گلگت بلتستان بار کونسل کے ممبران لطیف شاہ ایڈووکیٹ اور جاوید احمد ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات، ملاقات میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق دائر گلگت بلتستان بار کونسل اور سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئینی درخواستوں کی جلد سے جلد سماعت کرکے نمٹانے اور ان آئینی پٹیشنوں کی سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان بار کونسل اور سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کو ازخود وکالت کرنے کی اجازت دینے کی درخواست منظور کرکے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق دیگر تمام کیسز کو گلگت بلتستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئینی درخواستوں کے ساتھ یکجا کرکے جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کردیں۔ ملاقات کے بعد وکلاء تنظیموں کے نمائندہ وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کی گلگت بلتستان کے وکلاء کی درخواست پر کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا گلگت بلتستان کے وکلاء کی طرف سے ان کی درخواست قبول کرنے پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ وہ مناسب وقت پر گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید