تازہ ترین

قوم نے دہشت گردوں کے گمراہ کن نظریے کو مسترد کردیا ہے: جنرل راحیل شریف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان میں فیلڈ فارمیشن کا دورہ کیا جس میں انہوں نے فوجی جوانوں کے پیشہ وارانہ عزم کی تعریف کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورے میں فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اورامن کے لیے ان کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا، سربراہ پاک فوج نے  سپن کئی رغزنی میں حالیہ قائم کیے گئے کیڈٹ کالج کا بھی دورہ کیا۔

شئیر
54 بازدید
مطالب کا کوڈ: 243

دورے کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دہشت گردوں کے گمراہ کن نظریے کو مسترد کردیا ہے جس کے بعد دہشت گرد واضح طور پر اپنا مقصد کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر حال میں قبائلیوں کی مدد جاری رکھیں گے جبکہ  اپنے تعلیمی منصوبوں سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو بھی قومی دھارے میں لائیں گے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *