تازہ ترین

ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا،جنرل راحیل شریف

ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا،جنرل راحیل شریف  راولپنڈی(آئی این پی )پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاک فوج ہر طرح […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 385

ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا،جنرل راحیل شریف

 راولپنڈی(آئی این پی )پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مکمل تیا ر ہے ،خطے میں ہونے والے واقعات کے ملکی سلامتی پر اثرات دیکھ رہے ہیں ۔ پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان کے خلاف بھارت کے جارحانہ بیانات اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر اعلی عسکری قیادت کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اورمسلح افواج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے اپنی بہادر قوم کے ساتھ مل کر بڑے بڑے چیلنجز کا مقابلہ کیا ، فوج ایف سی ، رینجرز اور پولیس ملک بھر میں دہشتگردی کاکامیابی سے مقابلہ کررہے ہیں ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کی تازہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور اس سے مکمل طور پرآگاہ اور باخبر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملکی سالمیت اور اور خودمختار ی کے خلاف ہر سازش ، خطے کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطروں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ان کو ناکام بنایا جائیگا ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *