تازہ ترین

گلگت بلتستان، دیامر سے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، آپریشن جاری

گلگت بلتستان کے علاقہ دیامیر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ چلاس، اٹک اور حضرو سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اداروں کی نشاندہی پر بم دھماکوں، سانحہ نانگا پربت میں غیر ملکیوں کوہ پیماو ں کو قتل کرنے، کامرہ اور راولپنڈی میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

شئیر
57 بازدید
مطالب کا کوڈ: 548

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد میں تین ایسے افراد بھی شامل ہیں جنھیں سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ہائی ویلیو ٹارگٹ قرار دیا گیا تھا۔ چلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشپر گاوں کے قریب واقع جنگل میں سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ ان افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے اور حکام کے مطابق یہ پشاور میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں کے علاوہ قصہ خوانی بازار میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی ملوث رہے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں امیر چنگیزی، حمزہ شنواری اور شیردل کے ناموں سے تصدیق ہوئی۔ حکام کے مطابق گرفتار کیے جانے والے مبینہ شدت پسندوں کا تعلق تحریک طالبان باجوڑ سے ہے اور یہ افراد شدت پسندی کی کارروائیوں سے متعلق نہ صرف منصوبہ بندی کرتے تھے بلکہ اس ضمن میں ان منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے افراد کا انتخاب بھی ان کے فرائض میں شامل تھا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *