تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان، دورہ ششم کا پہلا رسمی مشترک جلسہ

جلسے کی ابتدا میں رکن مجلس محترم حجت الاسلام شبیر وزیری کے والد محترم اور برادر گرامی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور اس کے بعد دبیر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام احسان علی رضی نے افتتاحی کلمات کے بعد جلسے کے ایجنڈا کے مطابق رئیس محترم جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری کو دعوت دی کہ کابینہ ششم کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔
شئیر
57 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5791

صدر محترم نے ابتدا میں ماہ رمضان کی اہمیت اور فضیلت پر مختصر روشنی ڈالی اور اس کے بعد تفصیل کے ساتھ تمام معاونتوں میں انجام پانے والی سرگرمیوں سے جلسے کے حاضرین کو آگاہ کیا۔ صدر محترم کے بعد دبیر محترم مجلس جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام مبشر حسن مقدسی نے اپنے بیانات پیش کئے اور مجلس میں انجام پانے امور سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ آخر میں رکن ہیئت نظارت جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد علی ممتاز نے ہیئت نظارت کی نمائندگی میں خطاب کیا۔ آخر میں جلسہ دعائے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف سے اختتام پذیر ہوا اور اس کے بعد رکن محترم مجلس حجت الاسلام سید طہ موسوی کی امامت مین نماز جماعت منعقد ہوئی اور بعد نماز شرکائے جلسہ نے افطار کیا۔
افطار کے بعد تحلیلی نشست برگزار ہوئی جس سے حجت الاسلام فدا علی حلیمی نے خطاب کیا۔
پرگرام نشست کے بعد سفرہ طعام کے اپنے اختتام کو پہنچا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *