تازہ ترین

صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا علامہ محمد نواز عرفانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام

  بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
ولاتحسبن الذین قتلوا فی سبیل اللہ اموتا بل احیا عند ربھم یرزقون
پاکستان کی سرزمین ایک بار پھر شیعیان حیدر کرار کے لہو سے رنگین ہوگئی
آج پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں وحدت بین المسلمین کے داعی پاراچنار کے امام جمعہ والجماعت اور مدرسہ جعفریہ پاراچنار کے پرنسپل حضرت حجت الاسلام و المسلمین علامہ محمد نواز عرفانی کو دن دھاڑے شہید کیا گیا.

شئیر
40 بازدید
مطالب کا کوڈ: 927

انکی شہادت گورنمنٹ آف پاکستان کے منہ پر ایک طمانچہ ہے کہ اگر دار الخلافہ کے اندر ایک شخصیت کی جان محفوظ نہیں تو پھر دیگر علاقے اور شہروں میں کیا حال ہوگا.
شہید نواز عرفانی کی اس المناک شہادت پر پوری ملت تشیع خاص کر پاراچنار کے مومنین اور گلگت بلتستان کے شیعیان حیدر کرار سوگوار ہیں.
ہم اس شہادت جانسوز کی مناسبت سے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف, مراجع عظام , مدرسہ جعفریہ کے اساتذہ , طلاب, مرحوم کے شاگردوں اور مرحوم کے لوحقین و دیگر مومنین کی خدمت میں تسلیت عرض کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کی مرحوم کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
اور پاراچنار کی غیور قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ صبر کا دامن تھامے اپنے اندر اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم کرے وگرنہ یہ پہلا شہید نہیں ہوگا. قوم کی کامیابی آپکے اتحاد و اتفاق میں ہے ہر قسم کے اختلافات کو دور رکھتے ہوئے مرحوم شیخ رجب علی, مرحوم شیخ علی مدد اور مرحوم شہید کے نقش قدم پر چلتے رہیں.
و السلام علیکم ورحمہ اللہ و برکاتہ.
محمد علی ممتاز
صدر جامعہ روحانیت بلتستان

 

 

 

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *