شہادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں تین روزہ مجالس عزاء کا اھتمام کیاگیا۔
مجلس اول سے حجت الاسلام و المسلمین شیخ فدا حسین صابری صاحب، مجلس دوم آية الله عباس رئيسى صاحب اور مجلس سوم حجت الاسلام و المسلمین شیخ سليم صاحب نے خطاب کیا۔
مقررین نے اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کئے اور کہا صنف نسواں کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین اسلام کے خلاف اسلام دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔
