ہمارے بارے میں

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان مملکت خدادا پاکستان میں فعال ایک مذہبی اور ثقافتی تنظیم ہے جس کا ہدف شیعہ علماء اور طلاب کی فعالیتوں کو منظم کرنا اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو ترویج دینا ہے۔ اس تنظیم نے کئی شعبوں میں موثر کردار ادا کیا ہے جن میں دینی تبلیغ، طلاب کی تعلیم و تربیت، دینی درسی کتابوں کی تالیف اور تدوین، معاشرے کی فکری اور اعتقادی ضرورتوں کو پورا کرنا اور سماجی و ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ تنظیم کی کوششیں اس امر پر مرکوز ہیں کہ بلتستانی معاشرے میں دین کو ذاتی اور اجتماعی زندگی کا رہنما اصول بناکر پیش کرے۔